تیمم

مقام پر پہنچنے کے بعد لاعلمی میں تیمم سے پڑھی ہوئی نماز کا حکم

فتوی نمبر :
69954
| تاریخ :
2023-12-25
طہارت و نجاست / طہارت / تیمم

مقام پر پہنچنے کے بعد لاعلمی میں تیمم سے پڑھی ہوئی نماز کا حکم

السلام علیکم! رہنمائی درکار ہے، ایک شخص نے گاڑی موٹروے پرخراب ہونے کی وجہ سے پانی کی عدم دستیابی پر تیمم کرکے نمازِ ظہر ادا کرلی ، کیونکہ نماز قضا ہورہی تھی ، جب وہ بندہ عصر کے وقت اپنے مقام پر پہنچ گیا ، تو اسے یہ بات بھول گئی کہ اس نے تیمم کرکے ظہر ادا کی تھی ، اور اس نےعصر اور مغرب بھی اسی حالت میں ادا کرلی ، جبکہ نمازِ عشاء کے لیے وضو کیا ، اور نمازِ عشاء معمول کے مطابق ادا کی ، بعدمیں جب اُسےیاد آیا کہ اس نے دو نمازیں اسی تیمم سے ادا کی ہیں ، اب کیا وہ ان دو نمازوں کی قضا کرے گا؟ اور اللہ کے نزدیک گناہ گار تو نہیں قرار پائے گا نمازیں بغیر وضو ادا کرنے پر؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص نے اگر کسی سے پانی کے متعلق معلوم کرنے اور علاقائی صورتِ حال دیکھ کر ایک میل کے اندر اندر پانی کی عدم موجودگی کا مکمل یقین اور اطمینان ہونے کے بعد تیمم کر کے نماز ادا کرلی ہو تو اس کی ظہر کی نماز شرعاً درست ادا ہوچکی ہے ، تاہم مقام پر پہنچنے کے بعد پانی کی موجودگی اور اس کے استعمال پر قدرت حاصل ہونے کے بعد چونکہ مذکور شخص کا تیمم باطل ہو چکا تھا ، اس لئے اس پر وضو بنا کر نماز کی ادائیگی لازم تھی ، جبکہ اس کا سابقہ تیمم سے حاصل کردہ طہارت سے مقام پر عصر اور مغرب کی نماز پڑھنے سے یہ نمازیں شرعاً درست ادا نہیں ہوئی ، لہٰذا شخصِ مذکور پر ان دو نمازوں کا اعادہ کرنا لازم ہے ، البتہ اس بھول چوک پر امید ہے کہ وہ گناہ گار بھی نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المستدرک علی الصحیحین: عن ابن عباس رضی اللہ عنہ قال : قال رسول اللہ ﷺ : ( تجاوز اللہ عن امتی الخطاء،و النسیان، وما استکرھو علیہ ) اھ ( کتاب الطلاق، ج 3 صــــــ 653 رقم الحدیث : 2838 ط : دار الرسالۃ ) ۔
کما فی الھندیۃ: و لو مر بالماء وھو متیمم لکنہ نسی انہ متیمم ینقض تیممہ الخ ( الفصل الثانی فیما ینقض التیمم ج 1 صــــ 29 ط : ماجدیہ ) ۔
وفی الفتاوی التاترخانیۃ: و اذا غلب علی ظن المسافر ان یقربہ ماء لو طلبہ وجدہ او اخبر بہ وجب علیہ الطلب بالاجماع ، و انما الخلاف فیما اذا لم یغلب علی ظنہ ذلک او لم یخبر بہ ( الی قولہ ) و اذا تیمم المسافر و الماء منہ قریب و ھو لا یعلم بہ اجزاء تیممہ ، فان کان عالماً بالماء لم یجز لہ التیمم ، وان کان الماء بعیداً عنہ جاز لہ التیمم و ان کان عالماً بہ الخ (الفصل فی التیمم ج 1 صـــ 367 ط : رشیدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69954کی تصدیق کریں
0     483
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سردیوں میں غسل کے بجائے تیمم کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   تیمم 1
  • تین طلاق پر تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   تیمم 1
  • لاپتہ شوہر کی بیوی کیلئے نکاح کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • تیمم اور مسح کرنے والے کے پیچھے وضو کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 1
  • سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • غسل کے لۓ تیمم کرنے کے بعد پانی میسر ہو جائے تو غسل اور نماز کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تیمم 1
  • پانی کا استعمال نقصان دہ ہو تو تیمم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • صحبت کے بعد چارپائی اُترنے سے قبل تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • ’’گرم ہیرد‘‘ نامی بیماری میں تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • پانی کی عدمِ موجودگی یا عدمِ قدرت کی صورت میں غسلِ جنابت کے لۓ تیمم کرنا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • تیمم کی صحت لۓ صرف مٹی ضروری نہیں

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • پانی کی موجودگی میں تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • جنبی شخص کے لئے تنگیِ وقت کی وجہ سے تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • غسلِ جنابت کے لیےاگر پانی میسر نہ ہو تو گھریلو کام کاج اور نماز کا حکم:

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • کن حالات میں غسل کی جگہ تیمم کی اجازت ہے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • زخم پر پانی بہانا ممکن نہ ہو تو کیا تیمم پر اکتفا کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • بیماری کی شدت کے پیش نظرتیمم کاحکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • جو شخص پانی کے استعمال پر قادر نہ ہو اس کے لئے تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • مقام پر پہنچنے کے بعد لاعلمی میں تیمم سے پڑھی ہوئی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • وضو کے بعد شرمگاہ کی جانب میں چھینٹیں مارنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • اسکول میں پانی نہ ہونے کے وجہ سے تیمم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • بیمار شخص فرض غسل کے بجائے تیمم کرکے فجر کی نماز پڑھے یا غسل کرنے تک نماز مؤخر کرے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • مسجد میں سوتے ہوئے احتلام ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
Related Topics متعلقه موضوعات