میں وضو کرنے سے بیمار ہوجاتا ہوں ، پانچ وقت وضو نہیں کرسکتا ، کیا میں تیمم کرکے نماز پڑھ سکتا ہوں؟
سائل نے اپنا عذر اور بیماری بیان نہیں کی ، تاکہ اس کے مطابق حکمِ شرعی بیان کیا جاتا ، تاہم اگر ٹھنڈا پانی نقصان دہ اور بیماری کا سبب بنتا ہو تو سائل کو گرم پانی سے وضو کرنا چاہیئے ، لیکن اگر گرم پانی بھی نقصان دہ ہو یا گرم پانی کی سہولت موجود نہ ہو ، جبکہ ڈاکٹروں اور معالجوں نے ٹھنڈے پانی سے وضو کو نقصان دہ قرار دے کر منع کیا ہو ، تو ایسی مجبوری کی صورت میں تیمم کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔
کما فی الفتاوی الھندیة : و اذا خاف المحدث أن توضأ ان یقتله البرد أو یمرضه یتیمم و لو کان یجد الماء الا أنه مریض یخاف ان استعمل الماء اشتد مرضه أو أبطأ بردہ یتیمم اھ (1/49)۔
و فی الھدایة : و لو کان یجد الماء الا أنه مریض فخاف ان استعمل الماء اشتد مرضه یتیمم اھ (1/49)۔
سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم
یونیکوڈ تیمم 0سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا
یونیکوڈ تیمم 0عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا
یونیکوڈ تیمم 0