اگر کسی کو نزلے اور سردی کا مرض ہواور گرمی میں بھی اگر وہ صبح غسل کرے تو بیمار ہوجائے یا مرض بڑھ جائے تو کیا وہ تیمم کرکے فجر ادا کرلے اور دیر سے غسل کرے تو یہ درست ہے؟
اگر کسی کو سردی کی وجہ سے ٹھنڈے پانی کے استعمال سے بیمار ہونے یا بیماری میں اضافے کا یقین یا غالبِ گمان ہو اور پانی گرم کرنے کا بھی کوئی انتظام نہ ہو تو ایسی صورت میں وہ تیمم کرکے نماز ادا کر سکتا ہے ، ورنہ نہیں۔
کما فی الدر المختار : (أو لمرض) يشتد أو يمتد بغلبة ظن أو قول حاذق مسلم و لو
بتحرك (الیٰ قوله) (أو برد) يهلك الجنب أو يمرضه و لو في المصر إذا لم تكن له أجرة حمام و لا ما يدفئه الخ
و فی رد المحتار : تحت (قوله يشتد) أي يزيد في ذاته و قوله أو يمتد : أي يطول زمنه و كذا لو كان صحيحا خاف حدوث مرض كما في القهستاني و هو معلوم من قول المصنف أو برد (قوله بغلبة ظن) أي عن أمارة أو تجربة شرح المنية (قوله أو قول حاذق مسلم) أي إخبار طبيب حاذق مسلم غير ظاهر الفسق و قيل عدالته شرط شرح المنية اھ (1/233)۔
سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم
یونیکوڈ تیمم 0سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا
یونیکوڈ تیمم 0عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا
یونیکوڈ تیمم 0