تیمم

’’گرم ہیرد‘‘ نامی بیماری میں تیمم کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
66148
| تاریخ :
2017-08-14
طہارت و نجاست / طہارت / تیمم

’’گرم ہیرد‘‘ نامی بیماری میں تیمم کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ سے متعلق کہ جب میں نماز کے لیے وضو بناتا ہوں تو مجھے ’’گرم ہیرد‘‘ کی تکلیف ہو جاتی ہے یعنی کہ ایسا بخار ہونے لگتا ہے جس میں فالج وغیرہ کا خطرہ ہوتا ہے اور وضو بنانے کے بعد جب میں اپنے پاؤں زمین پر رکھتا ہوں تو میرے ٹانگوں میں درد ہو جاتا ہے تو ایسی صورتِ حال میں آپ حضرات سے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا شریعت میں میرے لیے اس بات کی گنجائش ہے کہ میں وضو کے بجائے تیمم کر کے نماز پڑھا کروں، تا کہ میری نمازیں بھی نہ چھوٹیں اور مجھے تکلیف بھی نہ ہو ، نیز اس پر بھی غور فرمائیں کہ میرے لیے ظہر اور عصر کے وقت وضو کرنے میں اتنی مشکلات نہیں ہوتیں، کیونکہ وہ وقت گرم ہوتا ہے باقی تین اوقات میں وضو کرنا میرے لیے خطرناک ہوتا ہے، اس لحاظ سے بھی حکمِ شرعی سے آگاہ فرمائیں کہ میں کیا طریقہ اختیار کروں، تاکہ میرے لیے نماز پڑھنے میں مشکلات نہ ہو؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو جن اوقات میں پانی کے استعمال سے واقعۃً یا گمان غالب کے درجہ میں سخت تکلیف اور فالج کا اندیشہ ہو اور پانی گرم کرنے کا انتظام نہ ہو تو ان اوقات میں تیمم کر کے نماز پڑھ سکتا ہے اور باقی اوقات میں وضو کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ولو كان يجد الماء إلا أنه مريض يخاف إن استعمل الماء اشتد مرضه أو أبطأ برؤه يتيمم (إلی قوله) ويعرف ذلك الخوف إما بغلبة الظن عن أمارة أو تجربة أو إخبار طبيب حاذق مسلم غير ظاهر الفسق اھ (1/ 28)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدانس شیرالدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66148کی تصدیق کریں
0     740
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سردیوں میں غسل کے بجائے تیمم کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   تیمم 1
  • تین طلاق پر تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   تیمم 1
  • لاپتہ شوہر کی بیوی کیلئے نکاح کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • تیمم اور مسح کرنے والے کے پیچھے وضو کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 1
  • سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • غسل کے لۓ تیمم کرنے کے بعد پانی میسر ہو جائے تو غسل اور نماز کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تیمم 1
  • پانی کا استعمال نقصان دہ ہو تو تیمم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • صحبت کے بعد چارپائی اُترنے سے قبل تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • ’’گرم ہیرد‘‘ نامی بیماری میں تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • پانی کی عدمِ موجودگی یا عدمِ قدرت کی صورت میں غسلِ جنابت کے لۓ تیمم کرنا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • تیمم کی صحت لۓ صرف مٹی ضروری نہیں

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • پانی کی موجودگی میں تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • جنبی شخص کے لئے تنگیِ وقت کی وجہ سے تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • غسلِ جنابت کے لیےاگر پانی میسر نہ ہو تو گھریلو کام کاج اور نماز کا حکم:

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • کن حالات میں غسل کی جگہ تیمم کی اجازت ہے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • زخم پر پانی بہانا ممکن نہ ہو تو کیا تیمم پر اکتفا کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • بیماری کی شدت کے پیش نظرتیمم کاحکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • جو شخص پانی کے استعمال پر قادر نہ ہو اس کے لئے تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • مقام پر پہنچنے کے بعد لاعلمی میں تیمم سے پڑھی ہوئی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • وضو کے بعد شرمگاہ کی جانب میں چھینٹیں مارنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • اسکول میں پانی نہ ہونے کے وجہ سے تیمم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • بیمار شخص فرض غسل کے بجائے تیمم کرکے فجر کی نماز پڑھے یا غسل کرنے تک نماز مؤخر کرے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • مسجد میں سوتے ہوئے احتلام ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
Related Topics متعلقه موضوعات