تیمم

بیماری کی شدت کے پیش نظرتیمم کاحکم

فتوی نمبر :
41879
| تاریخ :
2020-09-17
طہارت و نجاست / طہارت / تیمم

بیماری کی شدت کے پیش نظرتیمم کاحکم

ایک خاتون جن کی ٹانگیں بوجہ ایکسیڈنٹ گزشتہ چند سال سے اُن کا ساتھ دینے سے بالکل قاصر ہیں، تمام وقت وہیل چیئر یا بستر پر ہی گزرتا ہے، نماز کے حوالے سے آپ کی مستند رائے کی خواہاں ہیں کہ وہ دن میں دو مرتبہ ہی وضو کر پاتی ہیں، یعنی فجر اور رات کے وقت، تو کیا وہ بوقتِ نماز عشاء اس ہی دن کی بقیہ ۳ نمازیں ادا کر سکتی ہیں (ظہر، عصر، مغرب) کیونکہ پانچ مرتبہ وضو کے بعد بیٹھے یا لیٹی رہنے کے باعث عوارض میں مبتلا ہوتی ہیں، جیسا کہ Bed sores اور معذوری کے باعث نماز پنچگانہ کی بروقت ادائیگی کی صورت ممکن نہیں ہو پا رہی ہیں۔ براہِ کرم تفصیلاً جواب مرحمت فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور خاتون کے لیے اگر ہر دفعہ نماز کے لیے وضو کرنا مشکل ہو اور بار بار وضو کی وجہ سے اس کی بیماری بڑھ جانے کا اندیشہ بھی ہو، تو ایسی صورت میں اُسے چاہیے کہ نماز کے وقت بجائے وضو کرنے کے تیمم کیا کرے، مگر اس بیماری کی وجہ سے نماز قضاء کرنا جائز نہیں، تاہم مذکور خاتون کے لیے اگر بیٹھ کر نماز ادا کرنے میں بھی مشقت ہو تو ایسی صورت میں اسے چاہیے کہ لیٹے لیٹے اشارہ سے نماز ادا کرتی رہا کرے اور جن نمازوں میں وضو کرنا اور بیٹھ کر نماز ادا کرنا مشکل نہ ہو تو ان میں باقاعدہ وضو کر کے بیٹھ کر نماز پڑھے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (ومنها القيام) بحيث لو مد يديه لا ينال ركبتيه ومفروضة وواجبة ومسنونة ومندوبة بقدر القراءة فيه، فلو كبر قائما فركع ولم يقف صح لأن ما أتى به القيام إلى أن يبلغ الركوع يكفيه قنية (في فرض) وملحق به كنذر وسنة فجر في الأصح (لقادر عليه) وعلى السجود، فلو قدر عليه دون السجود ندب إيماؤه قاعدا، وكذا من يسيل جرحه لو سجد. وقد يتحتم القعود كمن يسيل جرحه إذا قام أو يسلس بوله أو يبدو ربع عورته أو يضعف عن القراءة أصلا أو عن صوم رمضان، ولو أضعفه عن القيام الخروج لجماعة صلى في بيته قائما به يفتى خلافا للأشباه اھ (1/ 444)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله القادر عليه) فلو عجز عنه حقيقة وهو ظاهر أو حكما كما لو حصل له به ألم شديد أو خاف زيادة المرض وكالمسائل الآتية في قوله وقد يتحتم القعود إلخ فإنه يسقط، وقد يسقط مع القدرة عليه فيما لو عجز عن السجود كما اقتصر عليه الشارح تبعا للبحر. (1/ 445) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 41879کی تصدیق کریں
0     705
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سردیوں میں غسل کے بجائے تیمم کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   تیمم 1
  • تین طلاق پر تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   تیمم 1
  • لاپتہ شوہر کی بیوی کیلئے نکاح کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • تیمم اور مسح کرنے والے کے پیچھے وضو کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 1
  • سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • غسل کے لۓ تیمم کرنے کے بعد پانی میسر ہو جائے تو غسل اور نماز کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تیمم 1
  • پانی کا استعمال نقصان دہ ہو تو تیمم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • صحبت کے بعد چارپائی اُترنے سے قبل تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • ’’گرم ہیرد‘‘ نامی بیماری میں تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • پانی کی عدمِ موجودگی یا عدمِ قدرت کی صورت میں غسلِ جنابت کے لۓ تیمم کرنا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • تیمم کی صحت لۓ صرف مٹی ضروری نہیں

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • پانی کی موجودگی میں تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • جنبی شخص کے لئے تنگیِ وقت کی وجہ سے تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • غسلِ جنابت کے لیےاگر پانی میسر نہ ہو تو گھریلو کام کاج اور نماز کا حکم:

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • کن حالات میں غسل کی جگہ تیمم کی اجازت ہے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • زخم پر پانی بہانا ممکن نہ ہو تو کیا تیمم پر اکتفا کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • بیماری کی شدت کے پیش نظرتیمم کاحکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • جو شخص پانی کے استعمال پر قادر نہ ہو اس کے لئے تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • مقام پر پہنچنے کے بعد لاعلمی میں تیمم سے پڑھی ہوئی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • وضو کے بعد شرمگاہ کی جانب میں چھینٹیں مارنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • اسکول میں پانی نہ ہونے کے وجہ سے تیمم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • بیمار شخص فرض غسل کے بجائے تیمم کرکے فجر کی نماز پڑھے یا غسل کرنے تک نماز مؤخر کرے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • مسجد میں سوتے ہوئے احتلام ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
Related Topics متعلقه موضوعات