ایک ویلفئیر اسکول میں شام کی شفٹ چلتی ہے ، وہاں پانی کی لائن کٹی ہونے کے باعث صرف ٹینکر کے ذریعہ پانی آسکتا ہے اور ٹینکر منگوا کر پانی مہیا کرنا ایک ویلفیئر کیلئے بہت مشکل ہے ، بچوں کو عصر کی نماز پڑھانے کے لئے وضو کے لئے پانی کا مہیا ہونا مشکل ہوتا ہے ، بچوں کے گھر پہنچنے تک عصر فوت ہو جاتی ہے ؟ کیا ایسی صورت میں بچوں کو تیمم کی اجازت ہے؟ اور تقریبا 150 بچے پڑھتے ہیں ؟ اور پھر تیمم کا کیا طریقہ ہو گا؟ جواب کی جلد منظر
واضح ہو کہ محض مالی مشکلات کی وجہ سے مذکور اسکول والوں کا پانی نہ منگوانا اور بچوں سے تیمم کرانا شرعاً جائز نہیں ، اس لئے یا تو خود اسکول والے پانی کا انتظام کریں یا قریبی کسی مسجد میں بچوں کو بھیج دیں ، تاکہ وہاں وضوء کر کے بچے نماز پڑھ سکیں۔
كما في الھداية : و من لم يجد ماء و هو مسافر او خارج المصر بينه و بين المصر نحوميل او اكثر يتيمم بالصعيد لقوله تعالى فلم تجدوا ماء فتيمموا صعيدا طيبا اھ (1/27)۔
و في الفقه الاسلامي وأدلته : مذهب الحنفية على المقيم في البلد طلب الماء قبل التيمم مطلقا سواء ظن قربه أو لم يظن اھ(1/438)۔
وفی الفتاوی التاتارخانیة : خزانة الفقه : فرائض التيمم أربعة اشياء ، النية و الصعيدالطاهر و ضرية للوجه و ضربة للذراعين (الى قوله) يضرب بيديه على الأرض ضرب (الى قوله) و يمسح بهما وجهه (الى قوله) قال : ثم يضرب بيديه ضربة أخرى على الأرض ثم ينفضهما و يمسح اليمني باليسرى و اليسرى باليمنى و يمسح كفيه و ذراعيه الى المرفقين ، هذا هو مذهب علماءنا رحمهم الله اھ(1/226)۔
سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم
یونیکوڈ تیمم 0سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا
یونیکوڈ تیمم 0عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا
یونیکوڈ تیمم 0