السلام علیکم ! مفتی صاحب اگر مسجد میں سوتے وقت احتلام ہوگیا تو کیا کرنا چاہیئے؟
ایسے شخص کے لئے بہتر یہ ہے کہ تیمم کرکے غسل کے لئے نکل جائے،البتہ اگر کوئی عذرِ شرعی ہوجس کی وجہ سے مسجد سے فوراً نکلنا مشکل ہو تو تیمم کرکے مسجد میں بقدرِ ضرورت ٹھہرنے کی گنجائش ہے۔
کما فی رد المحتار: ولو كان نائما فيه فاحتلم والماء خارجه وخشي من الخروج يتيمم وينام فيه إلى أن يمكنه الخروج. قال في المنية: وإن احتلم في المسجد تيمم للخروج إذا لم يخف، وإن خاف يجلس مع التيمم ولا يصلي ولا يقرأ اھ(1/243)۔
وفی الفتاوی الھندیة: وكذا الحكم إذا خاف الجنب أو الحائض سبعا أو لصا أو بردا فلا بأس بالمقام فيه والأولى أن يتيمم تعظيما للمسجد. هكذا في التتارخانية اھ (1/38)۔
سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم
یونیکوڈ تیمم 0سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا
یونیکوڈ تیمم 0عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا
یونیکوڈ تیمم 0