اگر غسل فرض ہوجائے اور نجاست بھی ٹھنڈے پانی سے دھولیں، لیکن گرم پانی نہ ہونے کی وجہ سے نہانے کی ہمت نہ ہورہی ہو تو کیا تیمم سے فجر کی نماز پڑھ لیں، اور کپڑے تبدیل کرکے؟ میں نے شاید پڑھا تھا یا سنا تھا کہ حضرت عمر بن العاص، فاتح مصر کے ساتھ ایسا ہی ملتا جلتا معاملہ آیا تھا، تو انہوں نے تیمم کرکے فجر کی نماز پڑھ لی تھی، شاید جماعت کرائی تھی جب وہ واپس آئے تو حضور اکرم ﷺ سے اس بات کا ذکر کیا تھا، تو حضور اکرم ﷺ نے خاموشی اختیار کی تھی، کیا یہ واقعہ درست ہے؟
اگر کسی پر غسل لازم ہوجائے اور پانی گرم کرنے کا انتظام ہو یا ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے کی صورت میں جان جانے یا بیمار ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو محض کم ہمتی کی وجہ سے غسل کرنے کے بجائے تیمم کرنا جائز نہیں، جبکہ سائل نے سوال میں جس واقعہ کا ذکر کیا ہے، وہ سنن ابی داؤد میں موجود ہے، لیکن اس کو محدثنین کرام نے حالتِ عذر پر محمول کیا ہے۔
فی سنن ابی داؤد: عن عمرو بن العاص: قال: احتلمت فی لیلة باردة فی غزة ذات السلاسل، فاشفقت ان اغتسلت ان اهلك، فتیممت، ثم صلیت باصحابی الصبح، الحدیث. الخ اهـ (حدیث: ۳۳۴، باب اذا خاف الجنب البرد ایتیمم)
وفی رد المحتار: وكذا لو كان صحیحًا خاف حدوث مرض،،،، (بغلبة ظن) ای عن امارة او تجربة (او قول حاذق مسلم) ای اخبار طبیب حاذق مسلم غیر ظاهر الفسق. الخ اهـ (ج۱، ص۳۹۷)
سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم
یونیکوڈ تیمم 0سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا
یونیکوڈ تیمم 0عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا
یونیکوڈ تیمم 0