تیمم

عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا

فتوی نمبر :
3111
| تاریخ :
2007-01-05
طہارت و نجاست / طہارت / تیمم

عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا

اگر کسی شخص کا وضو دورانِ نمازِ عید ٹوٹ جائے اور ایسی حالت نہ ہو کہ وہ وضو دوبارہ کرکے جماعت میں شریک ہو سکتا ہو ، اس صورت میں وہ اپنی نماز کا کیا کرے؟ کیا اکیلا پڑھ سکتا ہے یا رہنے دے؟
میرا سوال یہ ہے کہ آج کل جو نعتیں پڑھی جاتی ہیں، ان کے بیک گراونڈ میں ذکر بھی پڑھتے ہیں ، جیسے اللہ، اللہ، وغیرہ کبھی کبھی وہ بہت عجیب لگتا ہے، اس بارے میں کچھ راہ نمائی دیجیے کہ ایسا کرنا جائز یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ اس صورت میں اگر قریب پانی وغیرہ ہو اور وضو کرکے دوبارہ شریکِ جماعت ہو نے کی اُمید ہو ، تو وضو ، ورنہ تیمم کر کے نماز باجماعت پوری کرے۔
۲۔اللہ رب العزت کے نام کو بطورِ موسیقی اور ساز کے استعمال کرنا ، انتہائی درجہ کی بے ادبی پر مبنی اور گناہ ہے ، اس لۓ نعتوں کے ساتھ اس نیت سے ذکر کرنے سے احتراز لازم ہے، تاہم اگر کوئی دوسری غرض ہو ، تو اس کی وضاحت کے بعد حکمِ شرعی بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية : التيمم لصلاة العيد قبل الشروع بها لا يجوز للإمام إذا لم يخف خروج الوقت و إلا يجوز . هكذا في البحر الرائق . (إلی قوله) و لا يجوز للمقتدي إن لم يخف فوت الصلاة لو توضأ و إلا يجوز . (إلی قوله) و الأصل أن كل موضع يفوت فيه الأداء لا إلى خلف فإنه يجوز له التيمم و ما يفوت إلى خلف لا يجوز له التيمم كالجمعة . كذا في الجوهرة النيرة . اھ (1/ 31)۔
فی حاشية ابن عابدين : و عن النبي - صلى الله تعالى عليه و سلم - أنه كره رفع الصوت عند قراءة القرآن و الجنازة و الزحف و التذكير ، فما ظنك به عند الغناء الذي يسمونه وجدا و محبة فإنه مكروه لا أصل له في الدين اھ (6/ 349)۔
وفیها أیضاً : فإن أراد أن يذكر الله - تعالى - يذكره في نفسه {إنه لا يحب المعتدين} [الأعراف: 55] أي الجاهرين بالدعاء . و عن إبراهيم أنه كان يكره أن يقول الرجل و هو يمشي معها "استغفروا له غفر الله لكم" . اهـ. قلت : و إذا كان هذا في الدعاء و الذكر فما ظنك بالغناء الحادث في هذا الزمان . اھ (2/ 233)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 3111کی تصدیق کریں
0     579
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سردیوں میں غسل کے بجائے تیمم کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   تیمم 1
  • تین طلاق پر تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   تیمم 1
  • لاپتہ شوہر کی بیوی کیلئے نکاح کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • تیمم اور مسح کرنے والے کے پیچھے وضو کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 1
  • سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • غسل کے لۓ تیمم کرنے کے بعد پانی میسر ہو جائے تو غسل اور نماز کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تیمم 1
  • پانی کا استعمال نقصان دہ ہو تو تیمم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • صحبت کے بعد چارپائی اُترنے سے قبل تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • ’’گرم ہیرد‘‘ نامی بیماری میں تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • پانی کی عدمِ موجودگی یا عدمِ قدرت کی صورت میں غسلِ جنابت کے لۓ تیمم کرنا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • تیمم کی صحت لۓ صرف مٹی ضروری نہیں

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • پانی کی موجودگی میں تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • جنبی شخص کے لئے تنگیِ وقت کی وجہ سے تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • غسلِ جنابت کے لیےاگر پانی میسر نہ ہو تو گھریلو کام کاج اور نماز کا حکم:

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • کن حالات میں غسل کی جگہ تیمم کی اجازت ہے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • زخم پر پانی بہانا ممکن نہ ہو تو کیا تیمم پر اکتفا کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • بیماری کی شدت کے پیش نظرتیمم کاحکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • جو شخص پانی کے استعمال پر قادر نہ ہو اس کے لئے تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • مقام پر پہنچنے کے بعد لاعلمی میں تیمم سے پڑھی ہوئی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • وضو کے بعد شرمگاہ کی جانب میں چھینٹیں مارنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • اسکول میں پانی نہ ہونے کے وجہ سے تیمم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • بیمار شخص فرض غسل کے بجائے تیمم کرکے فجر کی نماز پڑھے یا غسل کرنے تک نماز مؤخر کرے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • مسجد میں سوتے ہوئے احتلام ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
Related Topics متعلقه موضوعات