کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ، ایک شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ جماع کیا، پھر وہ کسی ضرورت کی وجہ سے چارپائی سے اترنا چاہتا ہے, کیا اسے تیمم کرنے کی ضرورت ہے؟ اکثر لوگوں کا خیال ہے، بغیر تیمّم کے جنابت کی حالت میں زمین پر اُترنا جائز نہیں، اور اس کے لیے باقاعدہ چارپائی کے قریب مٹی کا بنا ہوا ایک مخصوص ڈھیلہ رکھتے ہیں اور اس سے تیمم کرتے ہیں، کیا اس کا کوئی ثواب ہے؟
کسی جنبی کے چارپائی سے زمین پر اُترنے کے لیے تیمّم کرنا شرعاً کوئی ضروری نہیں، سوال میں مذکور خیال، خیال محض ہے اور خلافِ شرع ہے، اس کو رواج دینے اور اس پر عمل سے احتراز لازم ہے، البتہ زیادہ دیر تک جُنبی رہنے سے بہتر ہے کہ فوراً غسل کر لیا جائے،اور اگر فوراً غسل کرنے سے کوئی امر مانع ہو، تو پھر کم از کم نماز کے وقت سے پہلے ضرور کر لینا چاہیے۔
ففي الدر المختار: ( ولا بأس ) لحائض وجنب (بقراءة أدعية ومسها وحملها وذكر الله تعالى وتسبيح) وزيارة قبور ودخول مصلى عيد ( وأكل وشرب بعد مضمضة وغسل يد ) وأما قبلهما فيكره لجنب اھ(1/ 293)
ففی الفتاوى الهندية: الجنب إذا أخر الاغتسال إلى وقت الصلاة لا يأثم، كذا في المحيط، قد نقل الشيخ سراج الدين الهندي الإجماع على أنه لا يجب الوضوء على المحدث والغسل على الجنب والحائض والنفساء قبل وجوب الصلاة أو إرادة ما لا يحل إلا به، كذا في البحر الرائق كالصلاة وسجدة التلاوة ومس المصحف ونحوه، كذا في محيط السرخسي اھ (1/ 16) واللہ أعلم بالصواب!
سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم
یونیکوڈ تیمم 0سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا
یونیکوڈ تیمم 0عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا
یونیکوڈ تیمم 0