تیمم

لاپتہ شوہر کی بیوی کیلئے نکاح کا کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر :
58661
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / تیمم

لاپتہ شوہر کی بیوی کیلئے نکاح کا کیا حکم ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زینب کا نکاح بچپن میں زید کے ساتھ منعقد ہوا،لیکن شادی سے پہلے زید غائب ہوگیا، اور تقریبا نو سال ہوگئے ہیں، لیکن زید کے متعلق کچھ علم نہیں کہ وہ زندہ ہے یا مر گیا ہے؟ تو اب یہ معلوم کرنا ہےکہ شریعت کے رو سے زینب دوسرے آدمی کے ساتھ نکاح کر سکتی ہے یا نہیں؟اگر نہیں تو میعاد کیا ہے؟ اور کر سکتی ہے تو قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورہ صورت میں عورت کے لئے اصل حکم یہ ہے کہ اگر وہ صبر کر کے اپنا زمانہ عفت اور پاکدامنی کے ساتھ گزار سکے تو بہتر ہے، اگر صبر نہ کر سکے تو بوقتِ ضرورت شدیدہ ( کہ خرچ وغیرہ کا انتظام نہ ہو سکے یا بلاشوہر کے رہنے میں مبتلائے معصیت ہونے کا شدید خطرہ ہو)تو یہ گنجائش ہے کہ صورت ذیل اختیار کر کے مفقود کے نکاح سے رہائی حاصل کرے۔ اور وہ صورت یہ ہے کہ عورت اپنا مقدمہ مسلمان حاکم جج ، کی عدالت میں پیش کرے اور شہادت شرعیہ کے ذریعہ ثابت کرے کہ میرا نکاح فلاح شخص کے ساتھ ہوا تھا، اس کے بعد گواہوں سے اس کا مفقود و لاپتہ ہونا ثابت کرے، اس کے بعد جج خود اپنے طور پر مفقود کی تفتیش وتلاش کرے جہاں جہاں مفقود کے جانے کا غالب گمان ہو ، وہاں آدمی بھیجا جائے اور جس جس جگہ جانے کا غالب گمان نہ ہو صرف احتمال ہو وہاں اگر خط کو کافی سمجھے تو خطوط بھیج کر تحقیق کرےاور اگر اخبارات میں شائع کر دینے سے خبر ملنے کی امید ہو تو یہ بھی کرے۔
الغرض تفتیش و تلاش میں پوری کوشش اور جہد بلیغ کرے اور اور جب تلاش کے بعد مفقود کا پتہ چلنے سے مایوسی ہوجائے تو عورت کو چار سال تک مزید انتظار کا حکم کرے پھر ان چار سالوں کے اندر بھی مفقود کا پتہ نہ چلے تو عورت حاکم کے پاس دوبارہ درخواست کرے جس پر حاکم اس کے مردہ ہونے کا فیصلہ سنا دے ، اس کے بعد چار ماہ دس دن عدت وفات گزار کر عورت کو دوسری جگہ نکاح کرنے کا اختیار ہوگا۔
اور اگر عورت عدالت میں زنا کا شدید خطرہ ظاہر کرے اور اس نے ایک عرصہ درازتک مفقود کا انتظار کرنے کے بعد مجبور ہو کر اس حالت میں درخواست دی ہو،جبکہ وہ صبر سے عاجز آگئی ہو تو اس صورت میں اس کی بھی گنجائش ہے کہ ایک سال کے انتظار کے بعد تفریق کردی جائے اور صورت مسئولہ میں یہ تفریق طلاق بائن کہلائے گی۔
البتہ صورت مسئولہ میں غیر مدخولہ ہونے کی وجہ سے عدت بھی لازم نہیں، ٭

اس کے بعدواضح ہو حاکم کے پاس جانے سے قبل جو وقت گزاردیا اس کا اعتبار نہ ہوگا۔نیز عورت حاکم کے فیصلہ کے بغیر خود بخود شوہر سابق کے نکاح سے علیحدہ نہیں ہوسکتی اور حاکم کے پاس جب درخواست دے تو حاکم پوری تحقیق کرے اور خود بھی تلاش کرے، اس کے انتظار کی مہلت دے، پھر مہلت کی مدت ختم ہوجانے پر مذکورہ بالا طریقہ اختیار کرے۔


مأخَذُ الفَتوی

ففی فتح القدیر: وتکون الفرقۃ تطلیقۃ بائنۃ عند أبی حنیفۃؒ لأن فعل القاضی انتسب إلیہ کما فی العینین(۴/۱۱۹)
و فی شرح العنایة: ثم إذا فرق الحاکم تکون الفرقۃ تطلیقۃ بائنۃ عند أبی حنیفۃؒ لأن فعل القاضی انتسب إلیہ لنیابتہٖ عنہ کما فی العنین۔اھ (۴ْ۱۱۹)
٭ و فی فتح القدیر: وإذا کان الزوج غنیاً اجلہ الحاکم لسنۃً فان وصل الیھا إلا فرق بینھا إذا طلبت المرأۃ ذلک وتلک الفرقۃ تطلیقۃ بائنۃ لان فعل القاضی اضیف إلی الزوج۔(۴/۱۲۹)


واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58661کی تصدیق کریں
0     1684
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سردیوں میں غسل کے بجائے تیمم کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   تیمم 1
  • تین طلاق پر تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   تیمم 1
  • لاپتہ شوہر کی بیوی کیلئے نکاح کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • تیمم اور مسح کرنے والے کے پیچھے وضو کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 1
  • سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • غسل کے لۓ تیمم کرنے کے بعد پانی میسر ہو جائے تو غسل اور نماز کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تیمم 1
  • پانی کا استعمال نقصان دہ ہو تو تیمم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • صحبت کے بعد چارپائی اُترنے سے قبل تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • ’’گرم ہیرد‘‘ نامی بیماری میں تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • پانی کی عدمِ موجودگی یا عدمِ قدرت کی صورت میں غسلِ جنابت کے لۓ تیمم کرنا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • تیمم کی صحت لۓ صرف مٹی ضروری نہیں

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • پانی کی موجودگی میں تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • جنبی شخص کے لئے تنگیِ وقت کی وجہ سے تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • غسلِ جنابت کے لیےاگر پانی میسر نہ ہو تو گھریلو کام کاج اور نماز کا حکم:

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • کن حالات میں غسل کی جگہ تیمم کی اجازت ہے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • زخم پر پانی بہانا ممکن نہ ہو تو کیا تیمم پر اکتفا کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • بیماری کی شدت کے پیش نظرتیمم کاحکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • جو شخص پانی کے استعمال پر قادر نہ ہو اس کے لئے تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • مقام پر پہنچنے کے بعد لاعلمی میں تیمم سے پڑھی ہوئی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • وضو کے بعد شرمگاہ کی جانب میں چھینٹیں مارنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • اسکول میں پانی نہ ہونے کے وجہ سے تیمم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • بیمار شخص فرض غسل کے بجائے تیمم کرکے فجر کی نماز پڑھے یا غسل کرنے تک نماز مؤخر کرے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • مسجد میں سوتے ہوئے احتلام ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
Related Topics متعلقه موضوعات