اجرت و کرایہ داری

ٹھیکہ لینے کیلئے رشوت دینا

فتوی نمبر :
65163
| تاریخ :
2023-06-08
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

ٹھیکہ لینے کیلئے رشوت دینا

زید ایک کمپنی سے TENDER (ٹھیکہ) لینا چاہتا ہے , اس ٹھیکہ لینے کی خاطر اکرم (جو اسی کمپنی کا ملازم ہے) زید سے %5 کمیشن مانگتا ہے , جبکہ یہ کمیشن اکرم کے لئے قانوناً ممنوع ہے ۔
مگر مسئلہ یہ ہے کہ کسی بھی کمپنی میں ٹھیکہ لینا ہو تو اکرم جیسے لوگوں کو کمیشن دیے بغیر ٹھیکہ نہیں ملتا۔
اب سوال یہ ہے کہ زید اگر اکرم کو کمیشن دیتا ہے تو زید کے لئے یہ کمیشن دینا شرعاً کیسا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مسمیٰ اکرم کا اصل کام ہی ٹھیکہ پر کمپنی کا کام دینا ہو ،اور اس کام کی اس کو کمپنی کی طرف سے باقاعدہ اجرت (تنخواہ) ملتی ہو ،تو زید کو ٹھیکہ دینے پر اس سے کمیشن لینا شرعاً رشوت ہے ،جس کا لینا اکرم کیلئے کسی بھی حال جائز نہیں ،البتہ اگر کمیشن نہ دینے کی صورت میں زید کو کام ہی نہ ملے ،اور اس کو مشقت ہو ،تو ایسی مجبوری کی صورت میں زید تو گناہ گار نہ ہوگا ،لیکن اکرم کیلئے بہر حال کمیشن لینا جائز نہیں ،جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی المشکاۃ المصابیح : و عن عبد الله بن عمرو قال : لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم الراشي و المرتشي . رواه أبو داود و ابن ماجه اھ(2/1108)-
الرابع : ما يدفع لدفع الخوف من المدفوع إليه على نفسه أو ماله حلال للدافع حرام على الآخذ ؛ لأن دفع الضرر عن المسلم واجب و لا يجوز أخذ المال ليفعل الواجب ، اهـ ما في الفتح ملخصا . و في القنية الرشوة يجب ردها و لا تملك و فيها دفع للقاضي أو لغيره سحتا لإصلاح المهم فأصلح ثم ندم يرد ما دفع إليه اهـ ، و تمام الكلام عليها في البحر و يأتي الكلام على الهدية للقاضي و المفتي و العمال . اھ(5/362)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65163کی تصدیق کریں
0     879
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات