میرے پاس(csr) کی پوزیشن ہے ، اس لئے میرا بنیادی کام یہ ہے کہ گاہک کے لئے قرض کا منصوبہ منتخب کرنے کے بعد خریدار اور بیچنے والے کو جوڑنا ، سود کی رقم ہمارے پاس نہیں آتی ، ہم دوسری مصنوعات کی تشہیر کے ساتھ ساتھ پیسہ کماتے ہیں ، مجھے بس خریدار اور بیچنے والے کو جوڑنا ہے، بیچنے والے کے قرض کا منصوبہ منتخب کرنے کے بعد۔
سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس پوسٹ پر کام کرتے ہوئے سائل کس طرح کی پروڈکٹ کی تشہیر اور لوگوں کو کس طرح لین دین کرنے کی دعوت دیتا ہے ، تاکہ اسی کے مطابق جواب دیا جاتا ہے ، تاہم اگر سائل کسٹمر کو کسی ادارے سے سودی لین دین یا انشورنس پالیسی کی خرید وفرخت کی دعوت دیتا ہو یا کسی حرام اور غیر شرعی پروڈیکٹ کی تشہیر بھی کرتاہو ، تو ایسی صورت میں اس پوسٹ پر یہ ملازمت اختیار کرنا اور اس کی اجرت لینا شرعاً جائز نہ ہوگا ۔
کما في ردالمحتار : تحت مطلب في أجرة الدلال [تتمة] قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل (إلی قوله ) وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام الخ ( ج 6 ص 416 کتاب الاجارۃ مطلب في أجرة الدلال ط سعید ) ۔
وفي الهداية في شرح بداية المبتدي: ولا تصح حتى تكون المنافع معلومة، والأجرة معلومة" لما روينا، ولأن الجهالة في المعقود عليه وبدله تفضي إلى المنازعة الخ (3/ 230)
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0