اجرت و کرایہ داری

کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

فتوی نمبر :
60226
| تاریخ :
2000-02-02
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقے بٹگرام میں ہماری ایک دکان ہے اس میں جو کرایہ دار مسمّی حبیب الرحمن اور اس کا بھائی "طوطی" عرصہ دو سال سے کرایہ نہیں دے رہے اور اس میں اپنا کاروبار کررہے ہیں، تنازعہ اس بات پر ہے کہ وہ 200/= روپے سے زیادہ کرایہ دینے کو تیار نہیں اور کہتے ہیں یہی 200/= روپے لینے ہیں تو ، لو ، ورنہ کرایہ ہم نہیں دیتے اور ہم ان سے ایک ہزار روپے طلب کر رہے ہیں کیونکہ موجودہ مہنگائی میں 200/= روپے سے ہمارا کچھ نہیں بنتا ، جبکہ ہم نے ان سے کہہ دیا ہے کہ اگر آپ ہزار روپے نہیں دے سکتے تو ہماری تم پر زبردستی نہیں کہ آپ ضرور رہیں بلکہ آپ دکان خالی کردیں ہم خود اس میں اپنا کاروبار کریں گے یا جس کو مرضی ہو ، دیں گے۔
اس پر ان کی طرف سے جواب یہ ملتا ہے کہ تم دکان کا سارا مال لو ویسے ہم خالی نہیں کریں گے، اب دریافت طلب امور یہ ہیں کہ:
(۱) کیا جب یہ کرایہ نہیں دیتا اور اس طرح اس دکان سے جو کمائی حاصل ہوتی ہے یہ حلال ہے یا حرام؟
(۲) کیا کرایہ طے کرنا یہ مالک کی مرضی پر منحصر ہے یا کرایہ دار کی مرضی کے مطابق کرایہ لیا جائے گا؟
(۳) کیا دکان خالی کرانے کی صورت میں ہم پر سامان لینا لازم ہے جبکہ وہ سامان بھی ہمارے کام کا نہیں ، عام لہو لعب کھلونے ہیں اور نہ اس کے فروخت کرنے کا ہم کو تجربہ ہے۔
(۴) کیا شفعہ کا حق کرایہ دار کا ہے یا اس کے ساتھ متصل جس کی دکان ہے اس کے مالک کا؟ کیونکہ یہ دکان ہم نے اپنے ایک رشتہ دار سے لی ہے اور اس دکان کی جگہ کا انتقال بھی پہلے سے ہمارے نام پر ہے ، اس نے بنائی تھی اس کے بعد ہم نے اس کو رقم دے کر اس سے لے لی ، اس دکان کی دیوار اور ہماری دکان کی دیوار ایک ہے اور اس کے پیچھے کی طرف بھی ہماری ایک دکان ہے اس کی دیوار بھی اس سے متصل ہے۔
(۵) کیا ایک شخص پوری دنیا میں تبلیغ تو کرتا ہے لیکن اس نے دوسرے کی دکان غصب کی ہے اور اس کمائی سے وہ لوگوں کو تبلیغ کرتے پھرتا ہے کیا ، اس سے تبلیغ والوں کی بدنامی اور دین کو نقصان نہیں ہے؟
(۶) جو شخص شرعی فیصلے کو نہیں مانتا اور اس کے مطابق عمل نہیں کرتا اس کے بارے میں شریعت کا کیا فیصلہ ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مدت اجارہ متعین نہیں تھی تو اب مالکِ دکان کے جائز مطالبہ پر کرایہ داروں کا مذکورہ ٹال مٹول کے ذریعے دکان پر قبضہ جمائے رکھنا قطعاً ناجائز اور غصب ہے جس کے بارے میں احادیثِ مبارکہ میں بڑی سخت وعیدیں آئی ہیں لہٰذا ان کرایہ داروں پر لازم ہے کہ اپنے اس کئے پر فوراً توبہ و استغفار کریں اور پھر باہمی صلاح و مشورہ سے کرایہ کی ایک مناسب مقدار پر اتفاق کرلیں ، ورنہ سابقہ مدت کا کرایہ دے کر دکان خالی کردیں، اس تفصیل کے بعد آپ کے سوالات کے جوابات بھی نمبر وار درج کئے جاتے ہیں:
(۱) کرایہ نہ دینے کہ وجہ سے گناہ گار ہیں تاہم اگر جائز طریقہ سے کاروبار کرتے ہیں تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہی کہلائے گی۔
(۲) کرایہ طے کرنے کا اختیار مالکِ دُکان کا حق ہے تاہم باہمی صلاح و مشورہ سے ایک مناسب مقدار طے کرنی چاہئے۔
(۳) دکان خالی کرنے کی صورت میں مذکور دکان کا سامان خریدنا شرعاً سائل پر لازم نہیں۔
(۴) صورتِ مسئولہ میں کرایہ دار کو شفعہ کرنے کا حق قطعاً حاصل نہیں۔
(۵) جی ہاں یہ درست ہے کہ اس سے دین والوں کی بدنامی ہوتی ہے اور نقصان بھی ہوتا ہے مگر اس سے زیادہ ان کرایہ داروں کی بدنامی ہے جس کی وجہ سے ان پر لازم ہے کہ اپنے اس فعل سے احتراز کریں اور دو (۲) پیسے کی خاطر دین و دنیا کی بدنامی سے بچیں۔
(۶) اگر کوئی شخص شریعت کے کسی صریح حکم سے انکار کرے تو اس سے کفر لازم آتا ہے اور ایسے شخص کے بارے میں عدالت سے رجوع کرنا چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الشامیۃ : و في الخانية : استأجر دارا أو حماما أو أرضا شهرا فسكن شهرين هل يلزمه أجر الثاني : إن معدا للاستغلال نعم، و إلا لا، و به يفتى. قلت : فكذا الوقف و مال اليتيم ، و كذا لو تقاضاه المالك و طالبه بالأجر فسكت يلزمه الأجر بسكناه بعده ۔(ج۶،ص۸۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60226کی تصدیق کریں
0     1834
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات