اسلام اعليکم ہماري بلڈنگ کي پارکنگ ميں بلڈنگ کے لوگ قرباني کے جانور باندھتے ھيں اور قرباني اور گوشت کي کٹائي بھي پارکنگ ميں ھوتي ہے، ہم بلڈنگ کميٹي والے پارکنگ کي صفائي اور دھلائي کيلئے في جانور کچھ رقم ليتے ھيں جيسے اس سال في گائے 600 اور في بکرا400 مقرر کيا ہے، کيا اسطرح رقم لينا جائز ہے؟ يہ مجموعي رقم ہم صرف اور صرف قرباني کے دوران اور قرباني کے فوراٌ بعد صرف صفائي کيلئے استعمال کرتے ھيں، برائے مہرباني ہماري رھنمائي کيجائے
مذکور بلڈنگ کی یونین فی جانور جو رقم وصول کرتی ہے اگر واقعۃً بھی ایک جانور پر اتنا خرچہ آتا ہو تو یہ لینا جائز ہے ورنہ نہیں۔
کما فی الدر: (وھو علی عدد الرؤوس) مطلقًا لا الأنصباء خلافًا لھما (الی قولہ) وکذا سائر المؤن کأجرۃ الراعی والحمل والحفظ وغیرہا اھ
وفی الشامیۃ: تحت (قولہ مطلقًا) أی سواء تساووا فی الأنصباء أم لا، وسواءً طلبوا جمیعًا أو أحدہم: قال فی الھدایۃ: وعنہ: أنہ علی الطالب دون الممتنع لنفعہ ومضرۃ الممتنع (إلی قولہ) وغیرہا کأجرۃ بناء الحائط المشترک أو تطیین السطح أو کری النھر أو إصلاح القناۃ لأنھا مقابلۃ بنقل التراب أو المآء والطین الخ (ج:۶ ص: ۲۵۹) واللہ اعلم
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0