اجرت و کرایہ داری

ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

فتوی نمبر :
67729
| تاریخ :
2023-09-17
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

اسلام علیکم
کیا فرماتے ہیں علمائے اکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم اگر جاز کیش میں سے دکان دار سے پیسے نکلواتے ہیں تو وہ دکان دار اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کے 1000 پر 20 روپے چارج کرتا ہے اور پیسے بھیجنے پر 10 روپے چارج کرتا ہے آیا یہ صحیح ہے یا نہیں یہ سود تو نہیں ہے؟ویسے اگر کمپنی کے تھرو پیسے نکلوائیں وہ بھی 1000 کے پیچھے 20 روپے کٹوتی کرتی ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ موبی کیش یا ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں پیسے ڈالنے والے افراد (ریٹیلر) کمپنی کی طرف سے انکے مقرر کردہ نمائندے اور وکیل کی حیثیت رکھتے ہیں، جس پر انہیں کمپنی معاوضہ بصورت کمیشن دیتی ہے ، اور انہیں کسٹمر سے کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ رقم سے زائد رقم وصول کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوتی لہذا انکا کسٹمر سے ایزی پیسہ یا موبی کیش اکاؤنٹ میں رقم ڈالنے یا نکالنے پر کمپنی کی طرف سے طے شدہ رقم سے زائد رقم وصول کر ناشر عا درست نہیں جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في رد المحتار:
جملة الأمر أن كل ما قيد به الموكل إن مفيدا من كل وجه يلزم رعايته أكده بالنفي أو لا كبعه بخيار فباعه بدونه. نظيره الوديعة إن مفيداك " احفظ في هذه الدار " تتعين، وإن لم يقل لا تحفظ إلا في هذه الدار لتفاوت الحرز وإن لا يقد أصلا لا يجب مراعاته كبعه بالنسيئة فباعه بنقد يجوز. وإن مفيدا من وجه يجب مراعاته إن أكده بالنفي وإن لم يؤكده به لا يجب. مثاله لا تبعه إلا في سوق كذا يجب رعايته بخلاف قوله بعه في سوق كذا وكذا في الوديعة إذا قال لاتحفظ الا فی ھذاالبیت یلزم الرعایة اھ (ج: 5 ص523)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67729کی تصدیق کریں
2     3082
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات