اجرت و کرایہ داری

قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

فتوی نمبر :
70179
| تاریخ :
2024-01-06
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

مفتی صاحب ! میں نے اپنا گھر جو کہ چار منزلہ ہے ، ایک کروڑ دس لاکھ میں فروخت کیا , جس میں سے 50 لاکھ وصول کیے ہیں ، اور باقی کے ساٹھ لاکھ روپے کا دس مہینے کا ٹائم رکھا ہے ، چونکہ مکان کا قبضہ میرے پاس ہے ، جب ساٹھ لاکھ دس مہینے کے بعد دے گا تو قبضہ دونگا ، حضرت ! مکان کا تین منزل کا کرایہ دس مہینے میں تقریباً چار لاکھ روپے بنتا ہیں ، وہ چار لاکھ روپے کرایہ جس نے مکان لیا ہے ،اس نے ابھی تک ٹوٹل میں سے آدھی رقم بھی نہیں دی ہے ، کرایہ میں لینے کا حقدار ہوں یا خریدار ( جس نے 50 لاکھ روپے ادا کیے ہیں ) لینے کا حقدار ہے یا دونوں کے درمیان پرسنٹیج کے مطابق تقسیم ہوگا ؟ نیز ایک منزل میں میں خود رہائش پذیر ہوں ، اور تین منزل کرایہ پر دیے ہوئے ہیں ، دینِ اسلام کے مطابق رہنمائی فرمایئں عین نوازش ہوگی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب اپنا مذکور مکان ایک کروڑ دس لاکھ میں فروخت کردیا تو مذکور مکان سائل کی ملکیت سے نکل کر مشتری(خریدار) کی ملکیت میں داخل ہو چکا ہے ، لہذا مذکور مکان سے حاصل ہونے والا کرایہ بھی خریدار کا حق ہوگا ، چنانچہ سائل کے لئے کرایہ اپنے استعمال میں لانا شرعاً جائز نہیں ، بلکہ مذکور خریدار کو لوٹانا یا باقی ماندہ رقم میں سے منہا کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایہ: قال البیع ینعقد بالایجاب و القبول (الی قولہ) واذا حصل الایجاب و القبول لزم البیع ولا خیار لواحد منھما الخ(کتاب۔البیوع۔ج3 ص19 )۔
وفی شرح المجلۃ: لا یجوز لاحد ان یتصرف فی ملک الغیر بلا اذنہ الخ (المادہ۔92 ص 61 )۔
و فی الموسوعۃ الفقھیۃ: ان یثبت للمشتری ملک ما یحصل فی المبیع من زیادۃ متولدۃ منہ ولو لم یقبض المبیع الخ(فصل۔البیع۔ج 9 ص63 )۔
وفی فقہ البیوع: وهل تثبت هذه الإجارة الجديدة من المشترى اقتضاء إن قال له البائع: "سلمت إليك الدار بأن تكون أجرتها لك منذ اليوم، وقبل ذلك المستأجر ؟ الظاهر: نعم، لأن مثل ذلك يعتبر قبضاً في عرف المستغلات. وقد ثبت في قوانين أكثر البلاد أن البائع إن باع داراً مؤجرة وسجلها باسم المشترى، فإن عقد الإجارة يتحول إلى المشترى بحكم القانون، فينفسخ عقد المستأجر مع البائع، وينعقد مع المشترى. وهذا دليل ثبوت الإجارة الجديدة اقتضاء بحكم العرف الخ(القبض فی الدار المؤجرۃ۔ج 1 ص 402)۔
وفی تنقیح الحامدیۃ: (سئل)فیما اذا کان لزید بستان جار فی ملکہ فآجرہ من عمرو مدۃ معلومۃ اجارۃ شرعیۃ و سلم الماجور ثم ان زیدا باع البستان من بکر ثم اجاز عمرو المستاجر البیع و رضی بہ فھل تنفسخ الاجارۃ وینفذ البیع فی حق الکل(الجواب)نعم(ج 2 ص 135)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70179کی تصدیق کریں
1     1843
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات