اجرت و کرایہ داری

کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

فتوی نمبر :
70214
| تاریخ :
2024-01-08
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

محترمی و مکرّمی جناب مفتی صاحب! السلام علیکم! جناب عالی گذارش یہ ہے کہ میں جس کمپنی میں کام کرتا ہوں، اُ س کے مینیجر نے کہا کہ اگر کوئی شخص کمپنی کو فائدہ پہنچائے گا تو کمپنی اُس کو انعام دے گی، کمپنی میں ایک ٹیگ بک چھپ کر آتی ہے جس کی قیمت سات روپے ہے، میرا چھوٹا بھائی کتاب چھاپنے کا کام کرتا ہے تو میں نےاپنے بھائی سے بات کی تو اس نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کیلئے تین روپے میں کتاب چھاپ دوں گا،تو میں نے اپنے مینیجر سے کہا کہ میں آپ کو اپنے بھائی سے3.50 روپے میں کتاب چھپوا کر دوں گا تو وہ اس پر راضی ہو گئے،کیونکہ اُ نکو سات کے بجائے 3.50 روپے کی کتاب پڑتی تھی، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ میں ایک کتاب پر پچاس پیسے رکھ رہا ہوں، کیا یہ میرے لئے جائزہے ؟ واضح ہو کہ میں کمپنی کا سینئر آفیسر ہوں،مذکور معاملے میں کتاب میرا بھائی چھاپے گا اور کمپنی چیک بھی اُسی کو دے گی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل چونکہ کمیشن ایجنٹ کی حیثیت سے کام کر رہا ہے، لہذا سائل کا متعاقدین کو بتائے بغیر ایک کتاب پر پچاس پیسے کا نفع رکھنا شرعاً درست نہ ہوگا، بلکہ بھائی جو بھی ریٹ دے، وہ کمپنی کو بتا دے اور اس پر سائل باہمی رضامندی سے کمپنی یا بھائی سے طے شدہ کمیشن لے لے تو شرعاً اس طرح معاملہ درست ہو جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما الدر المختار: وأما الدلال فإن باع العين بنفسه بإذن ربها فأجرته على البائع وإن سعى بينهما وباع المالك بنفسه يعتبر العرف وتمامه في شرح الوهبانية۔اھ (560/4)
وفی رد المحتار: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير۔اھ (63/6)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70214کی تصدیق کریں
1     1550
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات