اجرت و کرایہ داری

زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

فتوی نمبر :
51157
| تاریخ :
2020-10-26
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

السلام علیکم۔۔
میں اپنا مکان کرائے پر دینا چاھتا ھوں۔ جس کا کرایہ ماھانا دس ھزار روپے ھے لیکن چونکہ مجھے کرایہ دار چھ لاکھ ایڈوانس دیگا جو میں اسی مکان کو بنانے میں خرچ کروںگا مگر کرایہ دار ماھانا کرایہ دس ھزار کے بجائے چار ھزار دےگا اور میں یہ ایڈوانس کی رقم جو کہ چھ لاکھ ھوگی پانچ سال میں واپس کرنے کا پابند ھوںگا۔
معزز استاد صاحب ماھانا دس ھزار کے بجائے چار ھزار کرایہ لینا درست ھے؟ اس میں حرام یا سود تو نھیں ھوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل جس مکان کو کرایہ پر دیکر ایڈوانس رقم وصول کرناچاہتاہے، تو وہ مکان تیاراور رہائش کےقابل ہے یا نہیں؟ اگررہائش کے قابل ہے، تو اس ایڈوانس سے اس کی تعمیر کی کیاصورت ہے؟ اور اگررہائش کے قابل ہی نہیں تو ایسی صورت میں جب تک یہ مکان تعمیر ہوکر رہائش کے قابل نہیں بنتا، اس وقت تک کسی کے ساتھ کرایہ داری کا معاملہ کرکے اس سے کرایہ وصول کرنا شرعادرست نہیں۔
البتہ اگرسائل کسی شخص کے ساتھ کرایہ داری کا محض وعدہ کرکے اس سے کچھ رقم بطورایڈوانس وصول کرکے اس سے یہ مکان تعمیر کرلیتاہے، اور مکان تیارہونے کے بعد باقاعدہ کرایہ داری کا معاملہ کرتاہے، اگرچہ اس طرح معاملہ کرنا شرعا درست ہوگا۔ تاہم اس صورت میں بھی چونکہ ایڈوانس وصول کی جانے والی رقم کی حیثیت قرض کی ہے اور قرض کے بدلے کسی بھی طرح نفع حاصل کرنا شرعاجائز نہیں، اس لیے کرایہ دار کا اپنے قرض کے بدلے مارکیٹ ریٹ کے بجائے کم قیمت پر مکان کرایہ پر لینا قرض کے بدلے نفع لینے کی وجہ سے سودی معاملہ ہے۔ جوشرعاناجائز اور حرام ہے، اس لیے اس اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

المبسوط للسرخسي (14/ 35)
”نهى رسول الله – صلى الله عليه وسلم – عن قرض جر منفعة» وسماه ربا“

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 166)
”وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن“

النتف في الفتاوى (1/ 484)
”انواع الرِّبَا واما الرِّبَا فَهُوَ ثَلَاثَة اوجه احدها فِي القروض وَالثَّانِي فِي الدُّيُون وَالثَّالِث فِي الرهون…فاما فِي القروض فَهُوَ على وَجْهَيْن احدها ان يقْرض عشرَة دَرَاهِم باحد عشر درهما اَوْ بِاثْنَيْ عشر وَنَحْوهَا وَالْآخر ان يجر الى نَفسه مَنْفَعَة بذلك الْقَرْض اَوْ تجر اليه وَهُوَ ان يَبِيعهُ الْمُسْتَقْرض شَيْئا بارخص مِمَّا يُبَاع اَوْ يؤجره اَوْ يَهبهُ… وَلَو لم يكن سَبَب ذَلِك هَذَا الْقَرْض لما كَانَ ذَلِك الْفِعْل فان ذَلِك رَبًّا وعَلى ذَلِك قَول ابراهيم النَّخعِيّ كل دين جر مَنْفَعَة لَا خير فِيهٌِ “اھ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51157کی تصدیق کریں
0     2978
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات