اجرت و کرایہ داری

گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

فتوی نمبر :
29318
| تاریخ :
2016-09-26
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

کیا فرماتے ہیں مفتیان صاحبان میرا ایک گھاس کا کھیت ہے اس میں تقریباً 1000 بنڈل گھاس ہوتی ہے۔ ایک آدمی سے میری بیع ہوئی کہ یہ گھاس کاٹ کر سنبھال لو ساری گھاس سنبھال لینے پر آپ کو آدھی گھاس اجرت دونگا۔ وہ اس پر راضی ہوا تو یہ گھاس آدھی یعنی 50 سے تھوڑا کم یا زیادہ (45، 55) مجھ کو اور اتنا ہی اس کو ملا۔
سوال: (۱) کیا یہ معاملہ ٹھیک ہے؟
سوال: (۲) یہ گھاس ہم دونوں پر حلال ہیں؟
سوال: (۳) اگر حلال نہیں تو کیا ہے مکمل حرم ہے یا اور کچھ؟ یہ مجہولیت، دھوکہ اور اَن دیکھی بیع بھی نہیں ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سائل نے شخص مذکور سے یہ طے کیا تھا کہ اسی گھاس میں سے آدھی گھاس آپ کو اجرت کے طور پر دوں گا تو پھر یہ معاملہ شرعاً جائز نہیں ہوا، کیونکہ یہ قفیز طحّان کے زمرے میں آتاہے جس سے احادیث مبارکہ میں ممانعت وارد ہوئی ہے، لہٰذا اس صورت میں سائل پر شخصِ مذکور کے لیے اجرتِ مثل لازم ہوگی اور گھاس ساری کی ساری سائل کی ہوگی۔
تاہم اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ معاملہ کرنے سے پہلے ہی اجرت طے کرلی جائے یا پھر مطلق اجرت طے کی جائے، خاص اس گھاس میں سے طے نہ کی جائے، پھر بعد میں چاہے اسی گھاس میںسے اجرت دے دے یا کسی اور سے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشیۃ ابن عابدین: (قولہ للطحان) أی لمسألۃ قفیز الطحان وہی کما فی البزازیۃ أن یستأجر رجلا لیحمل لہ طعاما أو یطحنہ بقفیز منہ فالإجارۃ فاسدۃ، ویجب أجر المثل لا یتجاوز بہ المسمی. (قولہ: لأنہ منصوص) أی عدم الجواز منصوص علیہ بالنہی عن قفیز الطحان ودفع الغزل إلی حائک فی معناہ. (۵/ ۲۸۰) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 29318کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات