اجرت و کرایہ داری

تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

فتوی نمبر :
60336
| تاریخ :
1998-02-02
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ حق مندرجہ ذیل مطلوبہ مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پڑھانے ، پڑھنے پر بطورِ عوض کچھ لینا خلافِ کتاب ہے ، اور استدلال پکڑتے ہیں ’’ولا تشتروا بایاتیْ ثمناً قلیْلًا‘‘ سے ، جب اجماعِ مجتہدین کا کہا جائے کہ بقدرِ ضرورت لینے میں حرج نہیں، تو کہتے ہیں یہ زیادتی ہے نصِّ صریح پر ، یہ تحریف فی القرآن کا مترادف ہے ، لہٰذا دینِ محمدیﷺ کی روشنی سے مسئلہ مذکورہ کو تمیز دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور آیت کا یہ مطلب ہرگز نہیں ، جو سائل نے سمجھ لیا ہے اس لئے کہ اس آیت کے سیاق و سباق پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ممانعت کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کی مرضی اور ان کی اغراض کی خاطر ﷲ تعالیٰ کی آیات کا مطلب ، غلط بتلاکر یا ان کا صحیح مطلب چھپاکر اپنی خواہشات کو دخل انداز کرکے ، لوگوں سے پیسے بٹورے جائیں اور یہ فعل باجماعِ امت حرام ہے۔
البتہ یہ معاملہ کہ کسی کو احکامِ خداوندی کی طرف صحیح راہنمائی کرنے یا اسے علومِ دینیہ پڑھا نےپر اس سے اجرت لینا کیسا ہے ؟ تو اس کا تعلق آیتِ مذکورہ سے نہیں ، چنانچہ فقہاءِ امت کا اس میں اختلاف ہے ، امام مالکؒ ، امام شافعیؒ اور امام احمد بن حنبلؒ جائز قرار دیتے ہیں، امام اعظم ابوحنیفہؒ اور بعض دوسرے آئمہ اس کے عدمِ جواز کے قائل ہیں ، کیونکہ رسول ﷲ ﷺ نے قرآن کو کسبِ معاش کا ذریعہ بنانے سے منع فرمایا ہے ، لیکن متأخرین فقہاءِ حنفیہ نے بھی جب ان حالات کا مشاہدہ کیا ، کہ قرونِ اولیٰ میں قرآن مجید کے معلمین کو بیت المال سے وظائف ملا کرتے تھے ، مگر اب ہر جگہ اسلامی نظام میں فتور کے سبب ان معلمین کو عموماً کچھ نہیں ملتا ، یہ لوگ بھی اگر اپنے معاش کے لئے ، کسی محنت مزدوری یا تجارت وغیرہ میں لگ جائیں گے ، تو آنے والی نئی نسل کیلئے تعلیمِ قرآن کا سلسلہ بالکل بند ہوجائے گا ، کیونکہ درس و تدریس تو دن بھر کا مشغلہ چاہتا ہے ، اس بناء پر ان حضرات نے تعلیمِ قرآن پر تنخواہ لینے کو ، بضرورت جائز قرار دیا ، لہٰذا اب اسی پر فتویٰ دیا جاتا ہے کہ تعلیمِ قرآن اور ایسے ہی بعض دوسرے دینی و علمی وظائف جن پر تعلیمِ قرآن کی طرح دین کی بقاء موقوف ہے ، مثلاً امامت و آذان اور تعلیمِ حدیث و فقہ وغیرہ جیسے مہتم بالشان جتنے بھی شعبے ہیں ، ان میں مشغول حضرات کو کچھ مشاہرہ وغیرہ دیا جائے تاکہ دین کی بقاء ہوسکے ، نیز یہ بھی یاد رہے کہ یہ وظیفہ ان حضرات کی تعلیم وغیرہ کی اجرت ہرگز نہیں ہے ، بلکہ یہ تو ان کے تفریغِ اوقات کا معاوضہ ہے، جس کے لینے یا دینے میں کسی قسم کی کوئی قباحت نہیں ، باقی تعلیم کا صلہ اور عوض تو در حقیقت تو ﷲ تعالیٰ کی ذاتِ عالی ہی دے سکتی ہے اور کسی کی کوئی مجال نہیں کہ وہ اس عظیم نعمت کا کسی کو معاوضہ دے سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی البحر : و الفتوی الیوم علی جواز الاستیجار لتعلیم القرآن و ھذا مذہب المتأخرین من مشائخ بلخ ؛ استحسنوا ذالک ، و قالوا بنی اصحابنا المتقدمون الجواب علٰی ما شاہدوا من قلۃ الحفاظ و رغبۃ الناس فیہم ؛ و لان الحفاظ و المعلمین کان لہم عطایا فی بیت المال ، و افتقادات من المتعلمین فی مجازات التعلیم من غیر شرط ، و ھذا الزمان قل ذلک و اشتغل الحفاظ بمعائشہم فلو لم یفتح لہم باب التعلیم بالاجر لذہب القرآن فأفتوا بالجواز ، و الأحکام تختلف بإختلاف الزمان الخ(ج۸،ص۱۹)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60336کی تصدیق کریں
0     2066
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات