اجرت و کرایہ داری

سکول میں ایام ِتعطیلات کی تنخواہ کے حقدار کون سے اساتذہ ہیں؟

فتوی نمبر :
34759
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

سکول میں ایام ِتعطیلات کی تنخواہ کے حقدار کون سے اساتذہ ہیں؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بندہ ایک اسکول میں ٹیچر تھا ،اور ٹیچنگ کا سلسلہ اپریل سے شروع ہوا تھا، جب مئی کی تاریخ کو اسکولوں کی چھٹیاں ہوئیں، تو بندہ کو اسکول والوں نے صرف مئی کے پندرہ دنوں کی تنخواہ دی، جبکہ دوسرے ٹیچرز کو مئی کے ساتھ جون کی بھی پوری تنخواہ دی ،اور جولائی کی اگست میں دینگے اور اس کے ساتھ بندہ کو بغیر وجہ بتائے اسکول سے دستبردار بھی کیا گیا، سوال یہ ہے کہ بندہ اسکول والوں سے مئی اور جون، جولائی کی تنخواہ وصول کرنے کا حق رکھتا ہے ؟ جبکہ بندہ کو اسکول والوں نے اس وقت جبکہ بندہ ٹیچر لگا اپنی کوئی ایسی پالیسی بھی نہیں بتائی کہ نئے استاد کو جون، جولائی کی سیلری ملتی ہے یا نہیں ؟اور عرف عام میں بھی کوئی ایسی بات نہیں کہ نئے استاد کو جون جولائی کی سیلری نہ ملتی ہو، دوسرا سوال یہ ہے کہ اسکول والے بچوں سے فیسیں وصول کرتے ہیں، جس سے ٹیچروں کو تنخواہ دی جاتی ہے، اگر اسکول والے اپنی طرف سے کوئی ایسا قانون بنائے کہ نئے استاد کو جون جولائی کی سيلری نہیں دینگے تو یہ شریعت کی رو سے جائز ہے؟ جبکہ استاد کا گزر بسراسی تنخواہ پہ ہو؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جاننا چاہیئے کہ ایام ِتعطیلات کی تنخواہ کے حقدار وہ اساتذہ ہوتے ہیں، جو تعطیلات کے بعد بھی اسکول میں پڑھائیں، جو اساتذہ چھٹیوں کے بعد خود یا اسکول انتظامیہ کے بے دخل کرنے سے اسکول کے ٹیچر نہ رہے ہوں، تو وہ چھٹیوں کے ایام کی تنخواہ کے حقدار نہیں، اس لئے سائل کو اسکول والوں نے تعطیلات کے وقت بتادیا تھا، تو اب اسکول انتظامیہ سے سائل کا مطالبہ درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الدر المختار: بخلاف المدرسة حيث تقفل أصلا. وهل يأخذ أيام البطالة كعيد ورمضان لم أره وينبغي إلحاقه ببطالة القاضي. واختلفوا فيها والأصح أنه يأخذ؛ لأنها للاستراحة اھ (4/ 372)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله: وينبغي إلحاقه ببطالة القاضي إلخ) (إلی قوله) قلت: هذا ظاهر فيما إذا قدر لكل يوم درس فيه مبلغا أما لو قال يعطى المدرس كل يوم كذا فينبغي أن يعطى ليوم البطالة المتعارفة بقرينة ما ذكره في مقابله من البناء على العرف، فحيث كانت البطالة معروفة في يوم الثلاثاء والجمعة وفي رمضان والعيدين يحل الأخذ، وكذا لو بطل في يوم غير معتاد لتحرير درس إلا إذا نص الواقف على تقييد الدفع باليوم الذي يدرس فيه كما قلنا اھ (4/ 372)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد المنان ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34759کی تصدیق کریں
0     1012
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات