اجرت و کرایہ داری

چلتا ہوا کالج کسی دوسرے شخص کو کرایہ پر دینا

فتوی نمبر :
98037
| تاریخ :
2026-08-01
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

چلتا ہوا کالج کسی دوسرے شخص کو کرایہ پر دینا

مفتیان کرام سے گزارش ہے کہ درج ذیل مسئلے میں شرعی رہنمائی فرمائیں:
سائل ایک تعلیمی ادارہ (کالج) چلا رہا ہے جو مکمل طور پر فعال اور آپریشنل ہے۔ اس ادارے کی عمارت سائل کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ خود کرائے پر لی گئی ہے۔ سائل اس عمارت میں کالج کا کاروبار (بزنس) چلا رہا ہے جس میں داخلہ شدہ طلبہ، عملہ (اسٹاف)، ادارے کا نام اور ساکھ، اور متعلقہ تعلیمی بورڈ سے رجسٹریشن/الحاق شامل ہے۔
سائل کسی دوسرے شخص کو یہ پورا چلتا ہوا کاروبار (آپریشنز اور انتظام) ایک مقررہ مدت کے لیے، ماہانہ مقررہ کرایہ کے عوض دینا چاہتا ہے۔ معاہدے کی تفصیل یہ ہے:
سائل خود عمارت کا مالک نہیں بلکہ کرایہ دار ہے۔ عمارت کے اصل مالک (لینڈ لارڈ) نے سب لیٹ (sublet) کرنے کی صریح اجازت دے دی ہے ، لینڈ لارڈ کو صرف اپنے مقررہ کرائے سے غرض ہے، آگے کون کاروبار چلاتا ہے اس سے کوئی سروکار نہیں۔
سائل دوسرے فریق کو کالج کا مکمل انتظام اور روزمرہ آپریشنز، ایک مقررہ مدت (پانچ سے سات سال) کے لیے سونپنا چاہتا ہے۔
اس کے عوض سائل کو ایک مقررہ ماہانہ رقم بطور کرایہ ملے گی، جو نفع و نقصان سے قطع نظر ہر ماہ لازمی ادا کی جائے گی۔
کاروبار کا تمام نفع یا نقصان دوسرا فریق (جو انتظام سنبھالے گا) خود برداشت کرے گا۔
تعلیمی بورڈ کی رجسٹریشن/الحاق سائل ہی کے نام پر رہے گی یعنی قانونی و ریگولیٹری حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی، صرف عملی انتظام دوسرے فریق کے سپرد ہو رہا ہے۔
مقررہ مدت (پانچ سے سات سال) مکمل ہونے پر سائل خود دوبارہ ادارے کا مکمل انتظام سنبھال لے گا۔
دریافت طلب امور:
کیا مذکورہ بالا طریقے سے ایک چلتا ہوا کاروبار (جس کی بنیادی عمارت خود کرائے پر لی گئی ہو، مگر مالک مکان کی صریح اجازت سے سب لیٹ جائز ہو) کسی دوسرے شخص کو مقررہ مدت اور مقررہ کرائے پر آگے دینا شرعاً جائز ہے؟
کیا یہ اجارہ (Ijarah) کے زمرے میں آتا ہے حالانکہ سائل خود عمارت کا مالک نہیں بلکہ کرایہ دار ہے؟
کاروبار کے غیر محسوس (intangible) اجزاء جیسے ادارے کا نام، ساکھ، داخلہ شدہ طلبہ اور اسٹاف ، کیا ان پر بھی کرایہ/معاوضہ لینا جائز ہے؟
جبکہ رجسٹریشن سائل کے نام پر رہے گی مگر عملی انتظام دوسرے کے پاس ہوگا، کیا اس میں کوئی شرعی یا امانتی مسئلہ ہے؟
کیا یہ معاملہ کسی صورت سود، غرر، یا کسی ممنوعہ چیز کے زمرے میں آ سکتا ہے؟
اس معاہدے کے شرعاً جائز ہونے کے لیے کیا شرائط ضروری ہیں؟
جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح هو کہ مالک مکان کی اجازت سے کرایہ دار کے لیے کرایہ کا گھر وغیرہ آگے کسی اور شخص کو کرایہ پر دینا جائز ہے، البتہ اگر کرایہ مالک مکان کی طرف سے مقرّر شدہ کرایہ سے زیادہ طے کرنا ہو تو اس کے لیے اس گھر میں مزید کچھ ايسا کام کرنا ضروری ہے جس کی بنا پر مقرّر شدہ کرایہ سے زیادہ طے کیا جاسکتا ہے، لهذا صورت مسئولہ میں سائل نے كرايه پر ليے گئے اس گھر میں چونکہ طلبہ کے لیے کالج کا تعلیمی نظام شروع کیا ہے جس کے لیے لا محالہ سائل نے اس گھر میں مختلف ضروری امور و اشیاء کا اضافہ کیا ہوگا، اس لیے سائل کا مذکور تعلیمی نظام اگر کسی اور کو بالعوض حوالہ کرنا قانوناً ممنوع نہ ہو تو سائل کے لیےادارے کی عمارت آگے زیادہ کرایہ پر دینا جائز ہے، البتہ کالج کا رجسٹرڈ شدہ نام اور لوگووغیرہ جیسے ایسے امور جو اپنا خارجی وجود نہ رکھتے ہوں اور نہ ہی کسی خارجی اثاثے کے تابع ہوں، انہیں براہ راست کرایہ پر دینا جائز نہیں ہے، تاہم چونکہ ان کے حصول کے لیے خطیر رقم خرچ کی جاتی ہے،نیز ادارہ سازی ایک محنت طلب کام ہے، اس لیے ان امور کے پیش نظر کرایہ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

لما في الھندية: وإذا استأجر دارا وقبضها ثم آجرها فإنه يجوز إن آجرها بمثل ما استأجرها أو أقل، وإن آجرها بأكثر مما استأجرها فهي جائزة أيضا إلا إنه إن كانت الأجرة الثانية من جنس الأجرة الأولى فإن الزيادة لا تطيب له ويتصدق بها، وإن كانت من خلاف جنسها طابت له الزيادة ولو زاد في الدار زيادة كما لو وتد فيها وتدا أو حفر فيها بئرا أو طينا أو أصلح أبوابها أو شيئا من حوائطها طابت له الزيادة. (425/4، دار الفکر)
لما في رد المحتار:(قوله: وعلى هذا لا يجوز الاعتياض عن الوظائف بالأوقاف) من إمامة وخطابة وأذان وفراشة وبوابة، ولا على وجه البيع أيضا؛ لأن بيع الحق لا يجوز. (4/ 518، دار الفكر)
ولما في فقه البيوع: ویبدو لھذا العبد الضعیف -عفا للہ عنہ- أن حق الإسم التجاري والعلامات التجارية وإن كان في الأصل حقا مجردا غير ثابت في عين قائمة ولكنه بعد التسجيل الحكومي الذي يتطلب جھدا كبيرا وبذل أموال جمة والذي تحصل له بعد ذلك صفة قانونية تمثلھا شھادات مكتوبة بيد الحامل في دفاتر الحكومة أصبح الحق المستقر في العين والتحق في عرف التجار بالأعيان فينبغي أن يجوز الاعتياض عنه على وجه البيع أيضاً. (277/1)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس آفریدی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98037کی تصدیق کریں
0     79
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات