اجرت و کرایہ داری

فلیٹ کےکرایہ میں بہن کے حصہ کا حکم

فتوی نمبر :
94647
| تاریخ :
2026-04-26
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

فلیٹ کےکرایہ میں بہن کے حصہ کا حکم

السلام علیکم!

میرے اور میری بہن کے پاس ایک فلیٹ تھا جس کی مالیت ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے تھی۔ ہم نے وہ فلیٹ فروخت کر دیا، اور ہم دونوں کا حصہ چون چوّن لاکھ روپے تھا۔ میری والدہ نے مجھے چھ لاکھ روپے اور میری بہن کو بھی چھ لاکھ روپے دیے۔ میں نے ساٹھ لاکھ روپے کا ایک نیا گھر خرید لیا۔ اس دوران، چونکہ اس گھر کی کچھ ادائیگی باقی تھی، اس لیے ہمیں اس کا کرایہ بھی ملا۔

کیا مجھے اس کرائے میں سے آدھا رکھنے کا حق ہے، یا پھر پورا کرایہ میری بہن کا حق ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا سوال پوری طرح واضح نہیں تاہم سوال سے بظاہر جو سمجھ میں آرہا ہے وہ یہ کہ مشترکہ فروخت کردہ مکان کی کچھ ادائیگی باقی رہنے کی وجہ سے خریدار کی طرف سے کرایہ وصول ہو اہے ، اگر ایساہی ہےتو واضح ہو کہ مکان فروخت کی صورت میں ( چاہے قیمت کی ادئیگی باقی کیوں نہ ہو ) وہ بیچنے والے کی ملکیت سے نکل جاتا ہے جس کے بعد قیمت کی مکمل ادائیگی کر نے سے قبل تک اس کے لئے خریدار سے کرایہ لینا جائز نہیں ہو تا لہذا صورتِ مسئولہ میں وصول شدہ کرایہ خریدار کو واپس کرنا لازم ہے اور اگر اس کے علاوہ کوئی صورت ہو تو اس کو تفصیل سےلکھ کر دوبارہ ایمیل کریں ، ان شاء اللہ حکم شرعی سے بھی آگاہ کردیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی درر الحکام فی شرح المجلۃ : وإذا تصرف المشتري بالمبيع قبل أداء ثمنه للبائع تصرفا قابلا للنقض فالحكم فيه على النحو المشروع سواء أكان ذلك قبل قبض المبيع أم بعد قبضه له وتصرفه به بدون إذن البائع. اھ( المادۃ ،253 للمشتری بیع المبیع لآخر ،ج:1 ص: 227 ،ناشر:دار الجیل)
وفی الہندیۃ: وأما حكمه فثبوت الملك في المبيع للمشتري وفي الثمن للبائع إذا كان البيع باتا وإن كان موقوفا فثبوت الملك فيهما عند الإجازة كذا في محيط السرخسي. اھ(الباب الاول فی تعریف البیع ورکنہ ،ج:3 ص: 3 ناشر : ماجدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94647کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات