اجرت و کرایہ داری

مالک کی اجازت سے مقررہ قیمت سے زیادہ پر بیچ کر منافع لینا

فتوی نمبر :
91168
| تاریخ :
2026-01-20
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

مالک کی اجازت سے مقررہ قیمت سے زیادہ پر بیچ کر منافع لینا

السلام علیکم
ایک شخص اپنی دکان( ٹھیہ ) فروخت کرنا چاہتا ہے جس کی اجازت مالک دکان نے دے رکھی ہے۔
یہ فروخت کرنے والا شخص میرے بیٹے جس کی عمر 20 سال ہے اس سے کہتا ہے کہ آپ میری دکان فروخت کروا دیں اس قیمت یعنی ایک قیمت مقرر کرتا ہے اور اس سے زیادہ جو قیمت ملے گی یعنی جو گاہک آپ لے کر آئیں گے وہ اس کی اجرت ہو گی اور وہ رقم آپکی ہو گی۔ بیٹا مجھ سے کہتا ہے جو شخص دکان کی خریداری کرنا چاہتا ہے اس سے رابطہ کیجئے ۔ مجھے اس شخص نے اپنی دکان کا معاملہ کرنے کی اجازت دے دی ہے تو کیا اس قسم کے کام میں کوئی طریقہ جائز یا ناجائز موجود ہے۔ رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ معاملہ وکالت کا ہے، یعنی دکان کے مالک نے سائل کے بیٹے کو وکیل بنا دیا ہے کہ وہ اس کے لیے خریدار تلاش کر دے اور اس کی اجرت وہ پیسے ہوں گے جو دکان کے مالک کی مطالبہ کردہ قیمت سے زائد ہوں گے۔ تو واضح رہے کہ اس معاملے میں چونکہ سائل کے بیٹے کے لیے کوئی اجرت معین نہیں کی گئی بلکہ مجہول ہے، کیونکہ زائد پیسوں کا آنا یقینی نہیں، اس لیے یہ معاملہ شرعاً درست نہیں اور اس سے احتراز لازم ہے۔ البتہ اگر اس طرح معاملہ کر لیں کہ کچھ اجرت متعین کر لی جائے، مثلاً 500 روپے، اور ساتھ میں کہہ دیا جائے کہ مطلوبہ قیمت سے زائد پیسے بھی تمہارے ہوں گے، تو اس طرح معاملہ کرنے کی صورت میں اگر دکان فروخت ہو جاتی ہے تو سائل کا بیٹا 500 روپے کا بہرصورت مستحق ہوگا۔ اور اگر مقررہ قیمت سے زائد پیسے آئے ہیں، تو ان پیسوں کا لینا بھی اس کے لیے جائز ہوگا۔ لہذا درست طریقے سے مذکورہ معاملہ سرانجام دینے کی کوشش کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت (مطلب في أجرة الدلال) [تتمة] قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام الخ( کتاب الاجارۃ ،ج: 06 ،ص: 63 ،ط: سعید )۔
و فی بحوث في قضايا فقهية معاصرۃ:وبجواز تحديد أجرة السمسرة بالنسبة المئوية أفتى كثير من متأخري الحنفية مثل مولانا الفقيه الورع الشيخ أشرف علي التهانوي رحمه الله تعالى الذي كان يعتبر من مقدمة الفقهاء الحنيفة في الهند ولا يخفى أن المؤونة والمشقة في السمسرة ربما لا تختلف بإختلاف الأثمان ومع ذلك جاز بناء أجرة السمسرة على النسبة المئوية عند هؤلاء الفقهاء, فيقاس عليه أجرة الأعمال الإدارية في مسألتنا لعدم الفارق بينهما.ولكن هذه النسبة المئوية لا بد أن تكون ضئيلة لا يرتاب في كونها رسم الخدمة ولا يجوز أن تتعدى أجرة مثل هذه الأعمال في حال من الأحوال وإلا صارت منفعة مجلوبة بالقرض وحراما دون أي تردد.(أجوبة عن استفسارات البنك الإسلامي للتنمية بجدة،ص:212 ،ط:دار القلم)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91168کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات