اجرت و کرایہ داری

کمپنی کے کام سے جانے کی صورت میں کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ ہوٹل اور کھانے کے اخراجات سے متعلق حکم

فتوی نمبر :
8794
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

کمپنی کے کام سے جانے کی صورت میں کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ ہوٹل اور کھانے کے اخراجات سے متعلق حکم

میں ایک گورنمنٹ ادارے میں کام کرتا ہوں، جب ہمیں کام کے لئے کسی دوسرے شہر میں بھیجا جاتا ہے جہاں رات کو قیام بھی کرنا ہوتا ہے ہمیں اختیار حاصل ہے کہ ہم کسی گیسٹ روم یا ہوٹل میں رہنے کا کرایہ وظیفہ وصول کریں، میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں کام کے لئے کسی دوسرے شہر جاؤں ، لیکن اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کے گھر قیام کروں تو کیا اس صورت میں، میں کرایہ وصول کر سکتا ہوں ؟ کیا یہ میرے لئے جائز ہے جبکہ میں کسی دوسرے شہر میں رات گزار رہا ہوں ۔
۲۔ ایک مقرر کردہ رقم ہماری تنخواہ میں سے کم کر دی جاتی ہے جو ہمیں ریٹائر منٹ کے بعد کچھ منافع کے ساتھ فنڈ کے طور پر ادا کی جائیگی ، ہم ریٹائرمنٹ کے وقت زیادہ منافع حاصل کرنے کے لئے اس رقم میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں، ماہانہ ملنے والے منافع کی شرح مقرر نہیں ہے وہ ہر سال تبدیل ہوتی رہتی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں لازمی کم کیے جانے والی رقم کے علاوہ مزید رقم بڑھا سکتا ہوں ؟ کیا وہ منافع میرے لئے جائز ہوگا جو ریٹائرمنٹ کے وقت مجھے رقم کی صورت میں دیا جائیگا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۔ اگر اُسے گیسٹ روم یا ہوٹل کا کرایہ کمپنی کی طرف سے بہر صورت دینا طے ہو، تو دوست کے گھر میں رہنے کے باوجود بھی اس کا لینا جائز ہے اور اگر رہائش کی تفصیل معلوم کر کے اور بتا کر پھر کرایہ دیا جاتا ہو تو اس صورت میں غلط بیانی کرکے کرایہ وصول کرنا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے ۔
2۔ اگر اس فنڈ کے لئے رقم کی کٹوتی قانوناً لازمی ہو تو اس میں اپنے اختیار سے اضافی رقم کٹوا کر بھی فنڈ سے نفع اندوز ہونا جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح: وعن الحسن بن علي رضي الله عنهما قال: حفظت من رسول الله صلى الله عليه وسلم: «دع ما يريبك إلى ما لا يريبك فإن الصدق طمأنينة وإن الكذب ريبة» . رواه أحمد والترمذي والنسائي اھ (2/ 845)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہد فیاض احمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8794کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات