السلام علیکم! میرے دوست جرمن میں ہے، اور ایک کمپیوٹر انجنیئر ہے، وہ یہ پوچھنا چاہتا ہے کہ مجھ کو کمپیوٹر پروگرام کی جاب بینک میں مل رہی ہے، کیا کمپیوٹر پروگرام کی جاب جرمنی کے بینک میں کرنا ٹھیک ہے ؟ اور اُس کی آمدنی حلال ہوگی؟
کمپیوٹر جاب کا تعلق چونکہ عموماً براہِ راست سودی لین سے نہیں ہوتا، اس لئے ایسی ملازمت کو اختیار کرنے کی اگرچہ گنجائش ہے، مگر اس سے بھی احتراز بہتر اور افضل ہے۔
ففي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: " هم سواء " . رواه مسلم اھ (2/ 134) والله اعلم بالصواب!
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0