اجرت و کرایہ داری

مکمل کاروباری سیٹ اپ کے اجارہ کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
82573
| تاریخ :
2025-05-06
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

مکمل کاروباری سیٹ اپ کے اجارہ کی ایک صورت کا حکم

السلام علیکم!
میں ایمرائڈری فیکٹری کا مالک ہوں (کشیدہ کاری) میرے کارخانے میں کئی ایمرائڈری مشینیں لگی ہوئی ہیں ،میرے کارخانے میں میرے سر مائے کی تفصیل کچھ یوں ہے،
1:مشین ، 2: سٹاک مال یا مٹیر یل ، کپڑا اور دھاگہ وغیرہ پر مشتمل ہے ، مالیت تقریباً اسی لاکھ ہے ، 3: نقد رقم،4: کسٹمر پر میری ادھار ، 5:وینڈرز یعنی وہ دکان دار جن سے میں مال خریدتا ہوں ، یعنی واجب الاداء رقم۔
ان سب کی قیمت میں اندازاً سمجھانے کے لئے ترتیب دے رہاہوں
1: 13 عدد مشین ، 2: واجب الاداء رقم ”پچاس لاکھ “ 5000000 ، 3 : سٹاک کی رقم ” اسی لاکھ “ 8000000 ، 4: قابل وصو ل رقم تقریباً ” ایک کروڑ “10000000 ، 5: نقد رقم ” دس لاکھ 1000000 ۔
آپ حضرات سے سوال یہ ہے کہ میں اپنا یہ سیٹ اپ کرائے پر دینا چاہ رہا ہوں ، یعنی مجھے ہر مہینے میر ی تیرہ (13) عدد مشینوں کا کرایہ آجائے اس وجہ سے میں یہ سیٹ اپ کسی اور شخص کو ماہانہ فکس کرائے پر دینے کاخواہشمند ہوں ، جس کی تفصیل یہ کچھ یوں ہے:
1: یہ شخص مجھے ہر مہینے فی مشین مخصوص کرایہ مثلاً تین لاکھ ”3000000“ روپے دے گا ۔
2: کاروبار لین دین سے میرا کوئی تعلق نہ ہوگا ۔
3: نفع و نقصان سے میرا کوئی تعلق نہ ہوگا ۔
4: جو رقم لوگ مجھ سے مانگتے ہیں وہ یہ رقم میرے کسٹمر سے وصول کرکے میرے” وینڈرز“ کو ادا کرےگا۔
5: نئی لین دین ساری اس کے ذمہ ،اس سے میرا کوئی کام نہ ہوگا ۔
6: جو میری رقم نقد ، سٹاک یا ادھار شکل میں بچتی ہے یعنی باقی رہے گی وہ رقم میں اسے قرض حسنہ کے طور پر دوں گا ، اس رقم کا نہ نفع لوں گا ، اور نہ ہی نقصان لوں گا، میرے ذمہ واجب الاداء رقم ادا کرنے کے بعد باقی رقم مجھے آہستہ آ ہستہ لوٹا دیں ، اس رقم میں کوئی کمی بیشی نہ کریں ۔
7: اور اگر میر ے کسٹمر میں سے کوئی رقم نہیں دیتا تو وہ میرے ذمہ ہے ، اس کا نقصا ن کرایہ دار پر نہ ہوگا ۔
کیا ایسی لین دین جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ عقدِ اجارہ کے صحت کے لئے ضروری ہے کہ عینِ مستأجر ہ ( جس چیز کو کرایہ پردیاگیا ہو) کو باقی رکھ کر منافع حاصل کیا جائے اور اس میں عقدِ اجارہ کے خلاف کوئی شرط بھی نہ پایاجائے ورنہ یہ معاملہ شرعا درست نہ ہوگا۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر سائل اپنے مشینو ں سمیت اپنا خام مال او ر کاروبار کا مکمل سیٹ اپ کرایہ پر دینا چاہتا ہو جس میں کیش (واجب الاداء اور واجب الوصول) رقم بھی شامل ہے تواس مجموعی کاروبار کے اجارے کامعاملہ کرنا شرعاً جائز نہیں ، البتہ اس کی درست صورت یہ ہوسکتی ہے کہ سائل مذکور کرایہ دار کو اپنی مشینری ماہوار متعین کرایہ پر دیدے جبکہ خام مال قیمتاً کرایہ دار کو فروخت کرکے حسب معاہدہ اس رقم کی وصولی کی ترتیب بنادے ، تاہم مارکیٹ سے واجب الوصول رقم کی وصولی اورواجب الادا ء جگہوں پر اس کی ادائیگی کا معاملہ محض اگر کرایہ دار از راہ تبرع بطورِ وکیل سر انجام دینا چاہے تو اسے اختیار ہے، تاہم اس میں رقم کے ڈوب جانے کی صورت میں نقصان کا مطالبہ کرنے والوں کو اس کی بر وقت ادائیگی کا انتظام اور ذمہ داری سائل پر عائد ہوگی ، وکیل ( کرایہ دار ) اس کاضامن نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق:( قولہ: ھی بیع منفعۃ معلومۃ باجر معلوم) یعنی الاجارۃ شرعا تملیک منفعۃ بعوض فخرج البیع و الھبۃ و العاریۃ و النکاح فانہ استباحۃ المنافع بعوض لا تملیکھا الخ ( کتاب الاجارۃ ، ج7 ، ص 297، ط: رشیدیۃ)
وفی الدر المختار: ( تفسد الاجارۃ بالشروط المخالفۃ لمقتضی العقد فکل ما افسد البیع )مما مر ( یفسدھا) کجاھلۃ ماجور او اجرۃ او مدۃ او عمل الخ
وفی الرد تحت ( قولہ: فکل) تفریع علی مقدر ای الاجارۃ نوع من البیع اذ ھی بیع المنافع الخ ( کتاب الاجارۃ، باب الاجارۃ الفاسدۃ ،ج 6، ص 46، ط: ایچ ایم سعید )
وفي البدائع ولا تجوز اجاره الدراهم والدنانير ولا تبرهما وكذا تبرا النحاس والرصاص ولا استئجار المكيلات والموزونات لانه لا يمكن الانتفاع بها الا بعد استهلاك اعيانهما والداخل تحت الاجاره المنفعه لا العين الخ ( کتاب الاجارۃ، فصل واما رکن الاجارۃ الخ، ج 4، ص 175، ط: ایچ ایم سعید)
وفي الفقه الاسلامي وادلته تعتبر يد المستاجر على العين المستاجره في اداره المنافع يد امانه فلا يضمن ما يتلف بيده الا بالتعدي او التقصير في الحفظ الخ ( القسم الاول العقود، الفصل الثالث عقد الاجارۃ، المبحث الخامس، ج 5، ص 3847،ط: رشیدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82573کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات