کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ کرام دریں مسئلہ کہ مکان یاد کان حاصل کرنے کیلئے مالک کو ایڈوانس (پگڑی) کے پیسے دیے جاتے ہیں ، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ایڈوانس کی رقم دینا شرعاً کیسا ہے ؟ قرآن وسنت کی روشنی میں راہ نمائی فرما کر مشکور و ممنون فرمائیں۔
مکان یادکان بطور کرایہ دینا اور کچھ مخصوص مدت کا کرایہ یا مطلقاً ایک مخصوص رقم بطور سیکورٹی ایڈوانس کے نام پر لینا دینا ہر دو امور شرعاً بھی جائز اور درست ہے اور یہ قرض شمار ہوتا ہے، اور اگر یہ مروجہ پگڑی کا معاملہ ہو تو ا سکی صراحت کر کے دوبارہ حکمِ شرعی معلوم کیا جائے۔
كما في شرح المجلة: يعتبر ويراعى كل ما اشترط العاقدان في تعجيل الأجرة وتأجيلها اھ (۱/ ۵۵۷)۔
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0