اجرت و کرایہ داری

اپنی زمین کسی کو بھنگ کاشت کرنے کیلے اجارہ پر دینے کا حکم

فتوی نمبر :
73467
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

اپنی زمین کسی کو بھنگ کاشت کرنے کیلے اجارہ پر دینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا کوئی اپنی زمین بھنگ کاشت کرنے کے لئے کسی کو بطورِ اجارہ دے سکتا ہے ؟ یا وہ خود اپنی زمین میں بھنگ کاشت کرسکتا ہے ؟ اس کے منافع کا کیا حکم ہے؟ کیا زمین کے مالک کے لئے یہ رقم استعمال کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بھنگ اور افیون وغیرہ کو نشہ کی غرض سے استعمال کرنا حرام ہے، اور مقدار نشہ سے کم افیون کا دوا میں استعمال جائز ہے، اور اسی مقصد کے لئے اگر حکومت وقت کی اجازت سے اس کی کاشت اور خرید وفرخت کی جائے تو اس کی گنجائش ہے، لہذا اگر کسی کے بارے میں معلوم ہو کہ وہ اس کو لہو ولعب، اور نشے کے لئے استعمال کریگا، تو اس کو بھنگ اور افیون کی کاشت کے لئے زمین دینا یا اس کو بھنگ وافیون بیچنا مکروہ تحریمی ہے، اور چونکہ بھنگ وافیون کا غالب استعمال لہو ولعب اور نشہ کے لئے ہی ہوتا ہے، اور حکومتِ وقت کی طرف سے بھی اس کی کاشت اور تجارت ممنوع ہے، اس لئے معاصر فقہاء نے اس کی کاشت کو ناجائز قرار دیا ہے، اور خرید وفرخت کو اس شرط کے ساتھ جائز قرار دیا ہے کہ نشہ آور امور میں اس کا استعمال نہ کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (ويحرم أكل البنج والحشيشة) هي ورق القتب (والأفيون) لأنه مفسد للعقل ويصد عن ذكر الله وعن الصلاة (لكن دون حرمة الخمر، فإن أكل شيئا من ذلك لا حد عليه وإن سكر) منه (بل يعزر بما دون الحد) كذا في الجوهرة،الخ ( ج6 ص458 کتاب الأشربۃ ط سعید)
وفیہ ایضاً: (وصح بيع غير الخمر) مما مر، ومفاده صحة بيع الحشيشة والأفيون.قلت: وقد سئل ابن نجيم عن بيع الحشيشة هل يجوز؟ فكتب لا يجوز، فيحمل على أن مراده بعدم الجواز عدم الحل.الخ (ج6 ص454 کتاب الأشربۃ ط سعید)۔
وفی ردالمحتار: تحت (قوله وصح بيع غير الخمر) أي عنده خلافا لهما في البيع والضمان، لكن الفتوى على قوله في البيع، وعلى قولهما في الضمان إن قصد المتلف الحسبة وذلك يعرف بالقرائن، وإلا فعلى قوله كما في التتارخانية وغيرها.ثم إن البيع وإن صح لكنه يكره كما في الغاية الخ (ج6 ص454 کتاب الأشربۃ ط سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73467کی تصدیق کریں
0     1398
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات