السلام علیکم ! مفتی صاحب نائی یا " بار بر" کو دکان کرایہ پر دینا کیسا ہے اسلام کی نگاہ میں؟
نائی کو دکان کرائے پر دینے کی تفصیل یہ ہے کہ اگر نائی نا جائز امور (داڑھی کاٹنے، مونڈ نے و غیر ہ کا کام) نہ کرے تو ایسے نائی کو دکان کرایہ پر دینا بلا شبہ جائز اور اس سے حاصل ہونے والا کرایہ اپنے استعمال میں لانا بھی درست ہے ۔ لیکن اگر وہ اپنے کام میں غیر شرعی امور کا ارتکاب بھی کرتا ہو تو اس کو اگرچہ کراہت کی ساتھ دکان کرایہ پر دینے کی گنجائش ہے، لیکن بہتر یہی ہے کہ اپنی دکان ایسے حجام کو کرایا پر نہ دے،تا کہ اس سے حاصل شدہ آمدن حلال طیب اور ہر قسم کے شبہ سے پاک رہے ۔
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0