اجرت و کرایہ داری

کسی معلم یا ٹیچر کو طلباء مہیا کرنے پر کمیشن لینا

فتوی نمبر :
71106
| تاریخ :
2024-02-21
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

کسی معلم یا ٹیچر کو طلباء مہیا کرنے پر کمیشن لینا

آجکل آنلائن قرآن اکیڈمی والے قرآن پاک یا تفسیر بچوں کو پڑھانے کے لئے رابطہ کرتے ہیں ، لیکن وہ ایڈوانس میں پندرہ ہزار لیتے ہیں اور ایک بچے کی فیس پانچ ہزار ہوتی ہے اگر فیس زیادہ ہوگی تو زیادہ پیسے لیں گے ، مطلب جتنی ایک بچے کی فیس ہے تین مہینو ں کی فیس اکیڈمی والے ایڈوانس میں لیں گے ، کیا یہ ایڈوانس میں پیسے دے کے بچے لینا جائز ہے ؟ اور جائزطریقہ کون سا ہے؟ براہِ مہربانی راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مذکور اکیڈمی والے کس مد میں سائلہ سے تین ماہ کی فیس وصول کرتے ہیں، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم اگر مذکور اکیڈمی والے طلبہ مہیا کرنے پر سائلہ سے بطور اجرت تین ماہ کی فیس ایڈوانس لیکر مذکور طلبہ سائلہ کے حوالہ کر دیتے ہوں کہ جن کی پڑھائی اور فیس وغیرہ لینے کی ذمہ داری سائلہ پر ہو ، اکیڈمی والوں کا کوئی تعلق باقی نہ رہے تو اس طرح باہمی رضامندی سے معاملہ کرنا شرعاً درست ہے ، تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو مکمل تفصیل کے ساتھ سوال لکھ کر دوبارہ ارسال کریں ، انشاء اللہ غور و فکر کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کر دیا جائے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في سنن أبي داود : عن أبي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : الصلح جائز بين المسلمين زاد أحمد إلا صلحاً أحل حراما أو حرم حلالا و زاد سليمان بن داود و قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : المسلمون على شروطهم (ج 5، ص 446، رقم : 3594، ط : دار الرسالة العالمية)-
و في المبسوط للسرخسي : و إذا عقد العقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا (إلى قوله) فإن كان يتراضيان بينهما و لم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم و أتما العقد عليه فهو جائز الخ ( باب البيوع الفاسدة ، ج ۱۳ ، ص 8 ، ح : مطبعة السعادة ، مصر )-
و في رد المحتار: تحت (قوله مع الماء) و في الحاوي : سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار ، فقال أرجو أنه لا بأس به و إن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل و كثير من هذا غير جائز ، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام الخ (مطلب في أجرة الدلال ، ج 6، ص 63، ط : سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71106کی تصدیق کریں
0     1006
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات