اجرت و کرایہ داری

کمپنی یا کسی ادارے کا سرکاری مقرر شدہ اجرت سے کم اجرت دینا

فتوی نمبر :
65186
| تاریخ :
2023-06-09
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

کمپنی یا کسی ادارے کا سرکاری مقرر شدہ اجرت سے کم اجرت دینا

حکومتِ پاکستان کی طرف سے کم سے کم اجرت 32 ہزار کردی گئی ہے ,جو کہ فی گھنٹہ 133 روپے بنتے ہیں , اب پاکستان میں ایسے ادارے یا پرائیویٹ سکولبھی ہیں, جو اساتذہ کو سات یا آٹھ ہزار ماہانہ دیتے ہیں , اساتذہ انتہائی مجبوری میں اس استحصال کو قبول کرلیتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ اس طرح کی قانون کی خلاف ورزی و استحصال کی کس حد تک گنجائش ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ملازم اور ادارے کے درمیان تنخواہ کا کوئی معیار شرعاً مقرر نہیں، بلکہ شریعت نے اس کو جانبین کی باہمی رضامندی پر چھوڑا ہے ،لہٰذا متعاقدین باہمی رضامندی سےجس تنخواہ پر راضی ہو جائیں اس پر معاملہ کرنا شرعاً جائز ہے۔
البتہ اگر حکومت کی جانب سےتنخواہ کی کم از کم مقدار مقرر ہو ،اور ادارہ استطاعت کے باوجود اپنی ملازمین کو اتنی تنخواہ بھی نہ دےکہ جس سے گزر بسرممکن ہو ،اور ملازمین کیلئے دوسرے ذرائعِ آمدن اختیار کرنا بھی مشکل یا نا ممکن ہو ،تو ادارہ والوں کا مذکور طرزِ عمل بالکل بھی مناسب نہیں، بلکہ انکو چاہیئے کہ اپنے ملازمین کیلئے سرکار کی جانب سے مقرر کردہ تنخواہ یا اتنی تنخواہ مقرر کریں ،کہ جس سے ان کی ضروریات آسانی کے ساتھ پوری ہو سکیں، تاہم اگر پھر بھی کوئی ملازم بحالتِ مجبوری کم تنخواہ پر راضی ہوجائے ،تو شرعاً یہ ناجائز نہ ہوگا ۔
لیکن اگر حکومت کو ملازمین کی اجرت بتانی پڑے، یامالیالتی گوشواروں میں ظاہر کرنی پڑے ،تو اس صورت میں ادارے پر لازم ہوگا کہ اس معاملے میں غلط بیانی سے کام نہ لے، بلکہ اتنی ہی اجرت بتائے ، جتنی کہ دی جارہی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار :(و الثاني) و هو الأجير (الخاص) و يسمى أجير وحد (و هو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص و يستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة و إن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو) شهرا (لرعي الغنم) اھ (6/69)۔
و فی الشامیۃ : (و لا يسعر حاكم) لقوله - عليه الصلاة و السلام - «لا تسعروا فإن الله هو المسعر القابض الباسط الرازق» (إلا إذا تعدى الأرباب عن القيمة تعديا فاحشا فيسعر بمشورة أهل الرأي) (الی قولہ ) و أفاد أن التسعير في القوتين لا غير و به صرح العتابي و غيره ، لكنه إذا تعدى أرباب غير القوتين و ظلموا على العادة فيسعر عليهم الحاكم اھ۔
(قوله بما تجب) فحينئذ بأي شيء باعه يحل زيلعي . و ظاهره أنه لو باعه بأكثر يحل و ينفذ البيع و لا ينافي ذلك ما ذكره الزيلعي و غيره من أنه لو تعدى رجل و باع بأكثر أجازه القاضي ، لأن المراد أن القاضي يمضيه و لا يفسخه ، و لذا قال القهستاني : جاز و أمضاه القاضي ، اھ(6/400)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65186کی تصدیق کریں
0     1081
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات