اجرت و کرایہ داری

اولڈ ہوم بناکر اسکی فیس وصول کرنا

فتوی نمبر :
64647
| تاریخ :
2023-05-19
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

اولڈ ہوم بناکر اسکی فیس وصول کرنا

السلام علیکم
میں ایک بزرگوں کا اولڈ ہوم ادارہ چللاتی ہوں ,اس میں کچھ ایسے بزرگ ہوتے ہیں کہ جن کے گھر والے انکو اپنی مرضی سے یہاں داخل کرواتے ہیں، اور انکی ہر ماہ کی ایک مناسب فیس بھی ہوتی ہے ، جس سے بلڈنگ کا کرایہ اور کھانے پینے کا , بجلی گیس وغیرہ کے بل اور سٹاف کی اجرت دی جاتی ہے، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا اسلام میں یہ جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کیلئے اولڈ ہاؤس چلانا اوراسکی فیس لینا شرعاً جائز ہے، اس میں کوئی قباحت و ممانعت نہیں، البتہ یہ بات بھی ذہن نشین رہنی چاہیئے کہ بوڑھے والدین کی خدمت کرکے ان سے دعائیں لینا اور اپنے لئے جنت کا راستہ آسان کرنا ہر بیٹے پر لازم ہے، احادیثِ مبارکہ میں اسکی بڑی ترغیب وارد ہوئی ہے، اور انکی خدمت میں کمی کوتاہی کر نا اور اس کو اپنے لئے باعثِ عار اور بوجھ سمجھنا انتہائی درجہ کی بد نصیبی اور کم بختی ہے، چنانچہ ایک حدیث شریف میں آتا ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے ایسے شخص کیلئے بد دعا کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ تباہ و برباد ہو جائے وہ شخص کہ جو اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے کی حالت میں پائے اور انکی خدمت کرکے اپنے لئے جنت واجب نہ کرے ، اس لئے اولڈ ہاؤس میں اپنے بوڑھے والدین کو جمع کرانے والوں کو اس نقطۂ نظر سے بھی سوچنا چاہیئے اور سائلہ کو بھی چاہئیے کہ ان کو از خود اپنے بوڑھے والدین کی خدمت کی ترغیب دے ، تاہم اگر پھر بھی کوئی شخص اپنے بوڑھے والدین کو انکے پاس جمع کرا ئے تو سائلہ کیلئے انکی خدمت کے عوض فیس لینا بہرحال جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی أحكام القرآن للجصاص : و وصينا الإنسان بوالديه إحسانا و اخفض لهما جناح الذل من الرحمة قال لاتمنعھما شيئا يريدانه ۔الخ (5/ 19)۔
و فی صحيح مسلم : عن أبي هريرةؓ عن النبيﷺ قال رغم أنفہ ثم رغم أنفہ ثم رغم أنفہ ، قيل من يا رسول الله ؟ قال من أدرك أبويه عند الكبر أحدهما أو كليھما فلم يدخل الجنة۔الحدیث (4/ 1978)۔
و فی کنز العمال : خیر الناس من ینفع الناس۔الحدیث (4/ 1978)۔
و فی جامع الترمذی : من نفس عن مؤمن کربۃ من کرب الدنیا ، نفس اللہ عنہ کربۃ من کرب یوم القیامۃ(الی قولہ) و اللہ فی عون العبد ما کان العبد فی عون اخیہ۔الحدیث (1/263)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64647کی تصدیق کریں
0     717
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات