السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
مفتی صاحب میں آپ سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کمیشن حرام ہے یا حلال؟
کسی جائز کام کے انجام دینے میں اگر کمیشن ایجنٹ کی باقاعدہ محنت ومشقت کو دخل ہو اور وہ کام انجام دینے سے پہلے اپنا محنتانہ یاکمیشن طے کرلے تو اس کا لینا اور دینا ہر دو امور جائز اور درست ہیں، ورنہ سائل اپنے طرزِ عمل کی مکمل تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ ای میل کر دے تو انشاء اللہ اس کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کردیا جائے گا۔
کما فی الدالمختار: وفي الأشباه: استعان برجل في السوق ليبيع متاعه فطلب منه أجرا فالعبرة لعادتهم،(ج6 ص42، کتاب الاجارۃ)۔
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0