السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جناب مفتی صاحب میں جہاں ملازمت کر رہا ہوں، ان کی کل رقم بینک کے قرض پر مشتمل ہے، اور وہ قرض کے لئے کوشش کررہے ہیں؟ ہم لوگ قرضے کے کاغذات تیار کرتے ہیں، کیا ہماری ملازمت جائز ہے؟
اگر معاہدۂ قرض کوئی دوسرا کرتا ہو اور اس میں سائل کا کوئی دخل نہ ہو تو محض طے شدہ معاملہ کے کاغذات کے اندارج کی اگر چہ گنجائش ہے، مگر تعاون علی المعصیت کی بنا پر اس سے احتراز ہی چاہئیے۔
قال اللہ تعالی: ولاتعاونوا علی الاثم والعدوان( سورۃ المائدۃ:6 الآیۃ)۔
وفی سنن الترمذی: عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا، وَمُوكِلَهُ، وَشَاهِدَيْهِ، وَكَاتِبَهُ». (1/145)۔
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0