میں ایک کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کی جاب کرتا ہوں، ان کو ڈیلی پیسے ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے بھیجنے ہوتے ہیں جس پہ دوکان والا 1000 بھیجنے پہ 10 روپے لیتا ہے، کیا میں دوکان والے کے بجائے خود ٹرانسفر کروں اپنے اکاؤنٹ سے تو کیا 1000 پر 10 روپے میں خود رکھ سکتا ہوں؟
اگر سائل کو کمپنی کی طرف سے عام اجازت ہو کہ وہ دکاندار کی طرح خود بھی چاہے تو کسٹمر کور قم منتقل کر سکتا ہے، تو ایسی صورت میں اس کے لئے خود بھی رقم منتقل کر کے اس پر چار جز وصول کرنے کی شرعاً گنجائش ہے، اور اگر یہ صورت نہ ہو تو سائل کو اس عمل کے لئے کمپنی سے صراحتا اجازت لینا ضروری ہے۔
كما في الفتاوى الهندية: ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها كذا في شرح الطحاوي اھ (4/ 413)-
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0