اجرت و کرایہ داری

ایزی پیسہ شاپ والوں کا کسٹمر سے بل ادا کرنے پر اضافی رقم لینے کا حکم

فتوی نمبر :
38417
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

ایزی پیسہ شاپ والوں کا کسٹمر سے بل ادا کرنے پر اضافی رقم لینے کا حکم

السلام علیکم!
میرا سوال یہ ہے کہ میں ایزی پیسہ موبائل شاپ کھولنا چاہتا ہوں،ایزی پیسہ ریٹیلراکاؤنٹ سے دوکاندار کو ایک بل ادا کرنے پر چار/4 روپے کمپنی کی طرف سے دیے جاتے ہیں، مگر عام طور پر جتنی بھی ایزی پیسہ شاپ ہیں،وہ کمپنی کی طرف سے دیے گئے چار/4 روپے کے علاوہ کسٹمر سے فی بل پر 10 روپے وصول کرتے ہیں،سوال یہ ہے کہ کیا اوپر کے پیسے لینا جائز ہے؟ کیونکہ دیگر دوکانداروں کے بقول فی بل چار/4 روپے سے ان کے اخراجات پورے نہیں ہوتے،رہنمائی فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ایزی پیسہ کاروبار میں"ایزی پیسہ ریٹیلر" کی حیثیت ایک ایجنٹ اور دلال کی ہے،جو گاہک اور کمپنی کے درمیان معاملات طے کرتا ہے، اگر متعلقہ کمپنی کی طرف سے اس اضافی رقم لینے پر کوئی پابندی نہ ہو تو بل جمع کرانے سے پہلے کسٹمر کو آگاہ کرکے فی بل10 روپے وصول کرنا شرعاً جائز ہے،ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیة: مطلب في أجرة الدلال [تتمة] قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام اھ(6/63)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38417کی تصدیق کریں
1     1316
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات