اجرت و کرایہ داری

ملازم ڈیوٹی ٹائم کے دوران فارغ وقت میں اپنے ذاتی کام میں لگنا

فتوی نمبر :
38406
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

ملازم ڈیوٹی ٹائم کے دوران فارغ وقت میں اپنے ذاتی کام میں لگنا

السلام علیکم حضرت مفتی صاحب!
میں ایک سرکاری محکمے میں کام کرتا ہوں ،میں سافٹ ویئر کا کام کرتا ہوں، مطلب سافٹ ویئر انجنیئر ہوں ، اور سافٹ ویئر بناتا ہوں، دفتر میں انٹرنیٹ ہر وقت موجود ہے، دفتر میں مجھے سافٹ ویئر اور دیگر کاموں کا انچارج بنایا گیا ہے ، یہاں دفتر میں زیادہ کام نہیں ہے ، میں پورا دن فارغ بیٹھا رہتا ہوں۔
۱: کیا اس دوران میں دوسروں سے باتیں یا اخبار پڑھ سکتا ہوں ،یا موبائل پر گیم کھیل سکتا ہوں؟
۲: کیا میں کوئی دینی کتاب پڑھ سکتا ہوں یا ذکر اذکار کر سکتا ہوں؟
۳:کیا میں اپنا کام کر سکتا ہوں ، اپنے لئے یا کسی اور کے لئے اس دفتر میں بیٹھ کر سافٹ ویئر بنا لیا کروں ؟ یا آن لائن کمائی کر لیا کروں ، کیوں کہ انٹرنیٹ تو موجود ہے ؟
۴: میرا ارادہ ہے کہ میں آگے مزید تعلیم حاصل کروں ،جو کہ سافٹ ویئر سے متعلق ہے یعنی جو مجھے اسی نوکری میں ترقی دے گی کیا اس دوران میں وہ مطالعہ کر سکتا ہوں ؟
۵: اگر میں آگے مزید تعلیم حاصل کرنا چاہوں، جو کہ اس نوکری سے متعلق نہ ہو ،جیسے کہ مثال کے طور پر میں سی ایس ایس کا امتحان دینا چاہتا ہوں ، کیا اس دوران میں وہ مطالعہ کر سکتا ہوں؟
۶: میں نے اجازت لے لی ہے کہ جب فارغ ہونگا ،تو سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کر لیا کروں گا، تو میرے انچارج افسر نے اجازت دے دی ہے ،کیا اب یہ جائز ہے ؟ مہربانی فرما کر سب سوالوں کہ جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جو صور تیں ذاتی کاموں کی سوال میں ذکر کی ہیں ، ڈیوٹی ٹائم کے دوران فارغ وقت میں ان کاموں میں لگنے کی وجہ سے اگر آفس کے کاموں میں حرج نہ ہوتا ہو، اور کمپنی مالکان کی طرف سے بھی کوئی ممانعت نہ ہو تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں، مگر آفس کے انٹر نیٹ کا ان مقاصد میں کمپنی مالکان کی صراحۃً یا دلالۃً اجازت کے بغیر استعمال جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر ان کی طرف سے صراحۃً یا دلالۃ اجازت ہو تو پھر اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: (والثاني) وهو الأجير (الخاص) ويسمى أجير وحد (وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو) شهرا (لرعي الغنم) اھ (6/ 69)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله وليس للخاص أن يعمل لغيره) بل ولا أن يصلي النافلة. قال في التتارخانية: وفي فتاوى الفضلي وإذا استأجر رجلا يوما يعمل كذا فعليه أن يعمل ذلك العمل إلى تمام المدة ولا يشتغل بشيء آخر سوى المكتوبة وفي فتاوى سمرقند: وقد قال بعض مشايخنا له أن يؤدي السنة أيضا. واتفقوا أنه لا يؤدي نفلا وعليه الفتوى. وفي غريب الرواية قال أبو علي الدقاق: لا يمنع في المصر من إتيان الجمعة، ويسقط من الأجير بقدر اشتغاله إن كان بعيدا، وإن قريبا لم يحط شيء فإن كان بعيدا واشتغل قدر ربع النهار يحط عنه ربع الأجرة اھ (6/ 70)۔
وفي الدر المختار: (ولا يسافر بعبد استأجره للخدمة) لمشقته (إلا بشرط) ؛ لأن الشرط أملك عليك أم لك، وكذا لو عرف بالسفر؛ لأن المعروف كالمشروط اھ (6/ 73)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سيد محمد بلال سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38406کی تصدیق کریں
0     1042
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات