اجرت و کرایہ داری

ادارے کا ٹھیکدار سے تین فیصد کمیشن وصول کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
36917
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

ادارے کا ٹھیکدار سے تین فیصد کمیشن وصول کرنے کاحکم

میں ایک گورنمنٹ ادارے میں سول انجینئر کے طور پر کام کرہا ہوں، مختلف کمپنیاں ہمارے ساتھ کام کرتی ہیں مثلاً ایک ٹھیکدار ایک کروڑ روپے روڈ تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرتا ہے ، وہ کام کرتا ہے اور ہم اس کو قسطوار ادائیگی کرتے ہیں، ایک بل ۳۰ لاکھ روپے دیتے ہیں اس پیمنٹ سے ادارہ تین فیصد بل سے کاٹ لیتا ہے ، کچھ رقم مجھے دیتا ہے اور کچھ دیگر اسٹاف والوں کو ، اور میں روڈ منصوبہ کی نگرانی کر رہا ہوں، کیا شریعت کی روشنی میں یہ پیسے میرے لئے درست ہے ؟ ہم اس تین فیصد کو کمیشن کہتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ حکومتی ادارے اور ٹھیکدار کے درمیان معاملہ طے ہونے کے بعد ادارہ ٹھیکدار سے ادا کئے جانے والے بل میں سے تین فیصد کی کٹوتی کس بنیاد پر کرتے ہیں؟ اگر ادارہ بلا کسی عوض محض ٹھیکہ دینے کی وجہ سے ٹھیکدار سے کمیشن کے نام پر تین فیصد کی کٹوتی کرتا ہو، تو یہ در حقیقت رشوت ہے جس کا لینا شرعا ناجائز اور حرام ہے، البتہ اگر مذکور کمیشن وصول کرنے کی نوعیت کچھ اور ہو تو اس کی وضاحت کر کے سوال دوبارہ ای میل کر دیا جائے، اس پر غور فکر کے بعد ان شاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: أخذ القضاء برشوة) بتثليث الراء (الى قوله) الرابع: ما يدفع لدفع الخوف من المدفوع إليه على نفسه أو ماله حلال للدافع حرام على الآخذ؛ لأن دفع الضرر عن المسلم واجب ولا يجوز أخذ المال ليفعل الواجب اھ (5/ 362)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمداکرام ہارون عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36917کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات