(۱) السلام علیکم! برائے مہربانی مجھے فرض، واجب، اور سنت کے متعلق وضاحت فرمائیں اور اس طرح اس میں ہمیں حکم دیا گیا ہے۔
(۲) موجودہ دور میں قر آن کریم جمع ہوا آیا جس طرح آیت در آیت نازل ہوا تھا؟ مختلف طریقوں پر اور کس نے اس کی تصدیق کی؟
فرض اس عمل کو کہتے ہیں جو دلیل قطعی سے ثابت ہو اور بغیر عذر اس کو ترک کرنے والا فاسق اور عذاب کا مستحق ہوتا ہے اور اس کا منکر کافر کہلاتا ہے ، جبکہ واجب وہ ہے جو دلیل ظنی سے ثابت ہو اس کا بلا عذر ترک کرنے کرنے والا فاسق اور عذاب کا مستحق ہوتا ہے بشرطیکہ بغیر کسی تاویل اور شبہ کے ترک کر دے، مگر اس کا منکر کافر نہیں کہلاتا اور سنت عمل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام کے اقوال و افعال کو کہتے ہیں۔
۲۔ قرآن کریم جس ترتیب سے اس وقت موجود ہے اس ترتیب سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل نہیں ہوا تھا، بلکہ ہوتا یہ تھا کہ حالات اور ضرورت کے تحت قرآن کریم کا نزول ہوتا تھا کبھی ایک آیت کبھی دو آیتیں اور کبھی پوری پوری سورۃ نازل ہوتی ۔جب ایک آیت یا دو آیتیں نازل ہوتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاتبینِ وحی کو فرما دیتے کہ اس آیت کو فلان آیت اور فلان سورۃ کے بعد یا پہلے لکھ دیں، چنانچہ حسبِ حکم نبوی کہ وہ آیت اس جگہ لکھ دی جاتی، یہ بھی حکم الہٰی ہی لکھوایا ہے۔ چنانچہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے پردہ فرما گئے، تو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے قرآن پاک کے منتشر نسخوں کو جمع کرانے کا حکم فرمایا چونکہ حضور ﷺ کے زمانہ میں قرآن پاک کو یکجا کر کے ایک جگہ نہیں لکھوایا گیا تھا، بلکہ مختلف افراد کے پاس مختلف حصے قرآن پاک کے موجود تھے ،چنانچہ ان سب کو ایک جگہ جمع کیا گیا ان کے زمانے میں پس اتنا کام ہوا تھا لیکن حضرت عثمان غنی ؓ کے دور خلافت میں سورتوں کی موجودہ ترتیب اور ایک ہی قرأت میں جمع کرنے کا کام کیا گیا اس لیے موجودہ قرآن کریم مصحفِ عثمانی کہلاتا ہے اور اس ترتیب پر جمع کرنے میں صحابہ کرام میں سے کسی نے بھی اختلاف نہیں کیا، بلکہ سب متفق ہوگئے تھے اور سب نے اس کی تصدیق کی ۔
ففي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): اعلم أن الفرض ما ثبت بدليل قطعي لا شبهة فيه كالإيمان والأركان الأربعة، وحكمه اللزوم علما: أي حصول العلم القطعي بثبوته وتصديقا بالقلب: أي لزوم اعتقاد حقيته وعملا بالبدن حتى يكفر جاحده ويفسق تاركه بلا عذر. والواجب ما ثبت بدليل فيه شبهة كصدقة الفطر والأضحية، وحكمه اللزوم عملا كالفرض لا علما على اليقين للشبهة، حتى لا يكفر جاحده ويفسق تاركه بلا تأويل اھ (6/ 313)
وفيه أیضا: (قوله: وسننه إلخ) اعلم أن المشروعات أربعة أقسام، فرض وواجب وسنة ونفل، فما كان فعله أولى من تركه مع منع الترك إن ثبت بدليل قطعي ففرض، أو بظني فواجب، وبلا منع الترك إن كان مما واظب عليه الرسول - صلى الله عليه وسلم - أو الخلفاء الراشدون من بعده فسنة، وإلا فمندوب ونفل. (1/ 102)
ففی الإتقان في علوم القرآن: وقال الحاكم في المستدرك جمع القرآن ثلاث مرات: إحداها: بحضرة النبي صلى الله عليه وسلم (إلی قوله) الثانية: بحضرة أبي بكر (إلی قوله) قال الحاكم: والجمع الثالث هو ترتيب السور في زمن عثمان فقال عثمان: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم تنزل عليه السور ذوات العدد فكان إذا نزل عليه الشيء دعا بعض من كان يكتب فيقول: ضعوا هؤلاء الآيات في السورة التي يذكر فيها كذا وكذا اھ (1/ 212)
وكذا في مناهل العرفان في علوم القرآن: فقال عثمان رضي الله عنه: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم تنزل عليه السور ذوات العدد فكان إذا أنزل عليه شيء دعا بعض من يكتب فيقول: " ضعوا هذه الآيات في السورة التي يذكر فيها كذا وكذا" اھ. (1/ 354) والله اعلم بالصواب