قرآن سے متعلق احکامات

قرآن کریم کو رومن طرز پر لکھنا اور چھاپنا

فتوی نمبر :
60833
| تاریخ :
2010-12-06
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / قرآن سے متعلق احکامات

قرآن کریم کو رومن طرز پر لکھنا اور چھاپنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارا تعلق شعبہ نشر و اشاعت سے ہے، جو قرآن کریم اور دیگر اسلامی کتب کی اشاعت کرتے ہیں، موجودہ جدید دور میں نئے نئے تقاضے پیش ہو رہے ہیں، مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ ازروئے شریعت تحقیق کر کے جو قابلِ عمل صورت ہو اسے سر انجام دیا جائے۔
اس وقت مغرب میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ قرآن کریم کو رومن (roman) طرز پر چھاپا جائے اور دیگر اذکار اور دعاؤں کو بھی اسی طرز پر شائع کیا جائے، اس وقت مغرب زدہ اسکالرز اور غیر مقلدین اس کام میں لگے ہوئے ہیں اور قرآن کریم اور دیگر اسلامی کتب کو romanمیں ترتیب دے کر اپنے انداز میں عام کر رہے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ لوگ ان کے افکار اور عقائد سے متاثر ہو رہے ہیں ،ان کا اثر بڑھتا جا رہا ہے، میرا سوال یہ ہے:
1۔کیا قرآن کریم کو roman یعنی بسم اللہ bismillah اور پھر انگریزی یا اردو ترجمہ کے ساتھ چھاپنا جائز ہے؟ یعنی قرآن کریم کا اصل متن (roman) ترجمہ ؟
2۔ کیا قرآن کریم رومن اردو یعنی (ب س م اللہ) میں چھاپنا جائز ہے؟ یہ بات کثرت سے مشاہدہ میں آئی ہے کہ اس طرز پر قرآن کریم یا دیگر اسلامی کتب کی نہ صرف مانگ ہے، بلکہ اس سے لوگوں میں قرآن فہمی کا شعور پیدا ہو رہا ہے اور لوگ دین کی طرف راغب بھی ہو رہے ہیں، اس صورتِ حال میں آپ سے گذارش یہ ہے کہ اس مسئلے پر غور وخوض کر کے اگر جواز کی کوئی بھی صورت بنتی ہو تو مطلع فرمائیں تاکہ امتِ مسلمہ اس سے بھر پور استفادہ کر سکے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کتابتِ قرآن کریم میں مصحفِ عثمانی کے رسم الخظ کا اتباع لازم ہے، جبکہ سوال میں مذکور دونوں صورتوں میں عثمانی رسم الخط کی رعایت نہیں ہو سکتی، نیز اس طرزِ عمل سے تحریفِ قرآن کا دروازہ کھلنے کا قوی اندیشہ ہے، لہٰذا اس طرح رومن (roman)طرزپر قرآنِ کریم چھاپنا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
جبکہ لوگوں کو دین اور قرآنِ کریم کی طرف راغب کرنے کے لیے دیگر جائز طریقے اختیار کیے جا سکتے ہیں، محض اپنا حلقہ اَثر اور گروہ بڑھانے کےلیے کسی ناجائز طریقہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔
اس مسئلہ کی تفصیل جاننے کےلیے جواہر الفقہ جلد دوم مؤلفہ: مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ اور امداد الفتاویٰ (۴/۴۴) کی طرف مراجعت مفید رہے گی۔ واللہ أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60833کی تصدیق کریں
0     1465
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • درمیان سورہ توبہ سے تلاوت شروع کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورہ فاتحہ کو پیشاب سے لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیات کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کو قطعی الثبوت اور حدیث ظنی الثبوت کیوں کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تفسیرِ ماجدی اور تفسیرِ عثمانی پر تبصرہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • محکمات ومتشابہات اور حروف مقطعات سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • حدیث سے نصِ قرآنی منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بسم اللہ کی جگہ ’’۷۸۶‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کس طرح تجوید سے پڑھ سکتے ہیں -قلب و نظر کی حفاظت کا طریقہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیتوں کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم کو رومن طرز پر لکھنا اور چھاپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • اللہ کا انکار کرنے کی وجہ سے قتل کرنے کے بارے میں کوئی آیت

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بذاتِ خود علم حاصل کیے بغیر ، الھدی انٹرنیشنل و دیگر ویب سسائٹس سےدرسِ قرآن دینا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنِ کریم حفظ کر کے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • سورۃ فاتحہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ’’ض‘‘ کامخرج اور اس کےپڑھنے سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • دورانِ تلاوت عورت کا سر ڈھانپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • گھر میں لگی آگ کے اندر قرآن کریم اور سورۃ یٰس وغیرہ کا جل جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تلاوتِ قرآن کے اختتام پر کن کلمات کا کہنا مسنون ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • کیا زندگی کے تمام مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ہندو کو قرآن پڑھانے اور اس کے ہاتھ میں قرآن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنی آیات اور اسماءِ حسنیٰ کے کتبے گھروں وغیرہ میں بطورِ برکت اور سجاوٹ کے لٹکانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کریم یاد کرکے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآنی آیت یا دیگر اذکار کو بطور فون ٹونز استعمال کرنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورۃ کہف کی آیت نمبر۳۹ ’’لاحول‘‘ کے اضافہ کے ساتھ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
Related Topics متعلقه موضوعات