قرآن سے متعلق احکامات

بذاتِ خود علم حاصل کیے بغیر ، الھدی انٹرنیشنل و دیگر ویب سسائٹس سےدرسِ قرآن دینا

فتوی نمبر :
3365
| تاریخ :
0000-00-00
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / قرآن سے متعلق احکامات

بذاتِ خود علم حاصل کیے بغیر ، الھدی انٹرنیشنل و دیگر ویب سسائٹس سےدرسِ قرآن دینا

میں یہاں آسٹریا میں (پی، ایچ، ڈی) کرنے تین سال کے لۓ آئی ہوں ، یہاں پر ۲۰ پاکستانی گھرانے رہتے ہیں اور میں نے ان کے لۓ درسِ قرآن کا پروگرام شروع کیا ہوا ہے ، اس میں پہلے ایک سورت پڑھ کر سناتی ہوں اور پھر اس کی تفسیر بیان کرتی ہوں ، میرے پاس تفسیر کی کوئی کتاب موجود نہیں ہے ، لہٰذا مختلف ویب سائٹز پر جا کر مواد اکھٹا کرتی ہوں ، مثلاً ’’www, alhuda. Com‘‘ (الہدی) وغیرہ ، یہاں پر بعض خواتین کی درخواست ہے کہ میں ان کے لۓ صلاۃ التسبیح کا انتظام کروں ، کیونکہ وہ لوگ پڑھنا نہیں جانتی ، تو معلوم یہ کرنا ہے کہ سب کا ، مل کر صلاۃ التسبیح ادا کرنا ، اس طرح کہ ہر کوئی اپنی علیحدہ نماز سراً پڑھے ، اور ان میں ایک شخص ابتدائی الفاظ کو (تعلیم کی خاطر) جہراً شروع کرے ، تو آیا یہ طریقہ شرعاً جائز ہے کہ نہیں؟ اگر غلط ہے تو براہِ کرم راہ نمائی فرمائیں ، میری دین کے متعلق اتنی معلومات نہیں، لیکن الحمد للہ پانچ وقت کی نمازی ہوں ، اہتمام کے ساتھ وقت پر ادا کرتی ہوں ، اور تلاوت کی پابند ہوں، نیز قرآن کے متعلق زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہر وہ نماز جس کا جماعت کے ساتھ پڑھنا شرعاً ثابت نہیں، اُسے باجماعت ادا کرنے کا مذکور طریقہ بھی درست نہیں، البتہ محض تعلیم کے لۓ اس طور پر کہ ان کو سکھانا مطلوب ہو ، تو بغیر نیت کے ، نماز کے انداز میں بلاشبہ سکھا سکتی ہیں اور اس طریقے سے سیکھنے کے بعد ہر ایک کا الگ الگ پڑھنا لازم ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ ’’الھُدیٰ‘‘ اور اس جیسی دیگر سائٹس سے ، بغیر صحیح علم کے ، راہ نمائی حاصل کرنے سے احتراز چاہیۓ ، کیونکہ یہ نہ صرف آزاد منش اور روشن خیالی کے حاملین کی سائٹس ہیں، بلکہ کئی ایک اجتہادی مسائل میں رائے زنی کے مرتکبین کی سائٹس ہیں ، اس لۓ سب سے بہتر تو یہ تھا کہ پہلے باقاعدہ کسی مستند عالمِ دین سے درسِ تفسیر کا فیض حاصل کیا جاتا اور اس کے بعد اس کی اجازت سے اس سلسلہ کو قائم کیا جاتا ، اس لۓ کہ قرآن کریم خالقِ کائنات کی کتاب ہے، اس میں اپنی رائے قائم کرنا بسا اوقات دائرۂ اسلام سے بھی خارج کر دیتا ہے، جبکہ عام فہم مسائل جن کی ہر خاتون کو روز مرہ ضرورت پڑتی ہے،کا علم بہشتی زیور ، تعلیم الاسلام ، فضائلِ اعمال، تحفۂ خواتین اور تنبیہ الغافلین، جیسی کتب کے مطالعہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے اور ان کی آگے تعلیم بھی دی جا سکتی ہے ، اور یہ کتب کسی بھی اسلامی کتب خانہ کی مدد سے حاصل کی جا سکتی ہیں اور سائلہ کو اسی کا اہتمام چاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر : و یکره تحریماً جماعة النساء اھ و فی حاشية ابن عابدين : و لو صلين فرادى فقد تسبق إحداهن فتكون صلاة الباقيات نفلا و التنفل بها مكروه اھ (1/ 565)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 3365کی تصدیق کریں
0     969
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • درمیان سورہ توبہ سے تلاوت شروع کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورہ فاتحہ کو پیشاب سے لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیات کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کو قطعی الثبوت اور حدیث ظنی الثبوت کیوں کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تفسیرِ ماجدی اور تفسیرِ عثمانی پر تبصرہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • محکمات ومتشابہات اور حروف مقطعات سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • حدیث سے نصِ قرآنی منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بسم اللہ کی جگہ ’’۷۸۶‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کس طرح تجوید سے پڑھ سکتے ہیں -قلب و نظر کی حفاظت کا طریقہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیتوں کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم کو رومن طرز پر لکھنا اور چھاپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • اللہ کا انکار کرنے کی وجہ سے قتل کرنے کے بارے میں کوئی آیت

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بذاتِ خود علم حاصل کیے بغیر ، الھدی انٹرنیشنل و دیگر ویب سسائٹس سےدرسِ قرآن دینا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنِ کریم حفظ کر کے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • سورۃ فاتحہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ’’ض‘‘ کامخرج اور اس کےپڑھنے سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • دورانِ تلاوت عورت کا سر ڈھانپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • گھر میں لگی آگ کے اندر قرآن کریم اور سورۃ یٰس وغیرہ کا جل جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تلاوتِ قرآن کے اختتام پر کن کلمات کا کہنا مسنون ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • کیا زندگی کے تمام مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ہندو کو قرآن پڑھانے اور اس کے ہاتھ میں قرآن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنی آیات اور اسماءِ حسنیٰ کے کتبے گھروں وغیرہ میں بطورِ برکت اور سجاوٹ کے لٹکانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کریم یاد کرکے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآنی آیت یا دیگر اذکار کو بطور فون ٹونز استعمال کرنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورۃ کہف کی آیت نمبر۳۹ ’’لاحول‘‘ کے اضافہ کے ساتھ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
Related Topics متعلقه موضوعات