قرآن سے متعلق احکامات

حدیث سے نصِ قرآنی منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
12657
| تاریخ :
2020-10-26
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / قرآن سے متعلق احکامات

حدیث سے نصِ قرآنی منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں؟

حدیث سے نصِ قرآنی منسوخ ہوسکتی ہے یا نہیں؟ دلیل دے کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! حدیثِ متواترہ سے نصِّ قرآنی منسوخ ہوسکتی ہے اور یہی جمہور علماء کا مذہب ہے، جن میں احناف بھی داخل ہیں، اور دلیل ان حضرات کی یہ ہے کہ چاہے آیتِ قرآنیہ ہو یا حدیثِ متواترہ دونوں اللہ کی طرف سے وحی ہیں، فرق صرف اتنا ہے کہ قرآن کی آیت وحی متلو ہے اور حدیثِ متواترہ وحی غیرمتلو، چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ﴿وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰی اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰی﴾
اور قرآن پاک کے کئی احکامات کا حدیث مبارکہ سے منسوخ ہونا ثابت ہے، جیسے قرآنِ کریم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے [ترجمہ: جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت قریب ہو اور اُس کا کچھ ترکہ وغیرہ بھی ہو تو اس کو اپنے والدین کیلیے اور اقرباء کیلیے وصیت کرنا لازم ہے]۔ اور ابتداء اسلام میں اسی حکم پر عمل ہوتا تھا، مگر حدیثِ متواترہ میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ’’وارث کیلیے کوئی وصیت نہیں‘‘۔ چنانچہ اس حدیثِ متواترہ سے مذکورہ آیت کاحکم منسوخ ہوا ہے، خود قرآنِ کریم میں اس کے نسخ کی کوئی آیت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی تبیان فی علوم القرآن: وذهب الجمہور الی جواز نسخ القرآن بالقرآن وبالسنة المطہرة، لان الکل حکم اللہ تعالی ومن عندہ، ولکل یوحی من اللہ عزوجل: وما ینطق عن الہوی ان هو الا وحی یوحی وجحته الجمہور ما ورد من نسخ اٰية الوصية بحدیث (ان اللہ اعطی کل ذی حق حقه، الا لا وصية لوارث) (ص:95) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
کلیم اللہ جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 12657کی تصدیق کریں
0     3326
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • درمیان سورہ توبہ سے تلاوت شروع کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورہ فاتحہ کو پیشاب سے لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیات کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کو قطعی الثبوت اور حدیث ظنی الثبوت کیوں کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تفسیرِ ماجدی اور تفسیرِ عثمانی پر تبصرہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • محکمات ومتشابہات اور حروف مقطعات سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • حدیث سے نصِ قرآنی منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بسم اللہ کی جگہ ’’۷۸۶‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کس طرح تجوید سے پڑھ سکتے ہیں -قلب و نظر کی حفاظت کا طریقہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیتوں کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم کو رومن طرز پر لکھنا اور چھاپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • اللہ کا انکار کرنے کی وجہ سے قتل کرنے کے بارے میں کوئی آیت

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بذاتِ خود علم حاصل کیے بغیر ، الھدی انٹرنیشنل و دیگر ویب سسائٹس سےدرسِ قرآن دینا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنِ کریم حفظ کر کے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • سورۃ فاتحہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ’’ض‘‘ کامخرج اور اس کےپڑھنے سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • دورانِ تلاوت عورت کا سر ڈھانپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • گھر میں لگی آگ کے اندر قرآن کریم اور سورۃ یٰس وغیرہ کا جل جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تلاوتِ قرآن کے اختتام پر کن کلمات کا کہنا مسنون ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • کیا زندگی کے تمام مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ہندو کو قرآن پڑھانے اور اس کے ہاتھ میں قرآن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنی آیات اور اسماءِ حسنیٰ کے کتبے گھروں وغیرہ میں بطورِ برکت اور سجاوٹ کے لٹکانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کریم یاد کرکے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآنی آیت یا دیگر اذکار کو بطور فون ٹونز استعمال کرنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورۃ کہف کی آیت نمبر۳۹ ’’لاحول‘‘ کے اضافہ کے ساتھ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
Related Topics متعلقه موضوعات