السلام علیکم ! میں نے بچپن میں قرآن حفظ کیا تھا ،تین سال پہلے مرگی کی بیماری میں مبتلا ہو گیا ، جس کی وجہ سے میں اپنے دماغ پر زیادہ زور نہیں ڈال سکتا تھا جس کی وجہ سے قرآن کافی حد تک بھول چکا ہوں، اور اب میری یاداشت بھی کافی کم ہوگئی ہے ، میں 20سال کا ہوگیا ہوں جس کی وجہ سے ذمہ داریاں بھی کافی بڑھ گئی ہیں ا س صورت حال میں مجھے کیا کرنا چاہیے اور آگے میری کوئی پکڑتو نہیں ہوگی ؟ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا ، آپ کا بہت بہت شکریہ! اللہ حفظ۔
قرآن پاک کو یاد کر کے بھلانا کبیرہ گناہ ہے ،احادیث مبارکہ میں ایسے شخص کے متعلق سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں ۔ لہٰذا سائل کو چاہیے کہ اپنی ذہنی و دماعی قوت کو ملحوظ رکھتے ہوئے روزانہ بلاناغہ اس کو پڑھنے کا اہتمام کرے انشاءاللہ قرآن پاک یاد بھی رہےگا اور مواخذہ اُخروی سے بھی سبکدوشی حاصل ہو جائے گی ۔
ففی مشكاة المصابيح: عن أبي موسى الأشعري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «تعاهدوا القرآن فوالذي نفسي بيده لهو أشد تفصيا من الإبل في عقلها» (1/ 671)
وفی صحيح البخاري : عن أبي موسى، عن النبي - صلی اللہ علیہ و سلم -قال: «تعاهدوا القرآن، فوالذي نفسي بيده لهو أشد تفصيا من الإبل في عقلها»(6/ 193)۔ واللہ أعلم بالصواب!