قرآن سے متعلق احکامات

قرآنی آیات اور اسماءِ حسنیٰ کے کتبے گھروں وغیرہ میں بطورِ برکت اور سجاوٹ کے لٹکانا

فتوی نمبر :
60260
| تاریخ :
2003-10-19
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / قرآن سے متعلق احکامات

قرآنی آیات اور اسماءِ حسنیٰ کے کتبے گھروں وغیرہ میں بطورِ برکت اور سجاوٹ کے لٹکانا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا قرآنی آیات یا اسماء ِحسنیٰ کے غالیچے اور کتبے گھر کے کمروں، سکولوں ، معاشرتی و تجارتی جگہوں میں بطورِ برکت یا سجاوٹ کے لٹکانا جائز ہے؟ کیونکہ اس میں چند خرایباں محسوس کرتا ہوں ، جو یہ ہیں:
۱۔ یہ عمل صحابہ کرام کے عمل کے خلاف ہے ، کیونکہ قرآن پاک کا نزول اس غرض کے لیے نہیں ہوا تھا، کہ اس سے سجاوٹ حاصل کی جائے۔
۲۔ بہت سے کتبے سونے کے بنائے جاتے ہیں، جو حرام ہے اور قرآن کے الفاظ کو ٹیڑھا کر کے بلکہ ذی روح کی شکل بنا کر لکھتے ہیں جو کہ صحیح نہیں ہے ، پھر اس کی تجارت بھی ہوتی ہے جو کہ قرآن کی عظمت کے مناسب نہیں۔
۳۔ تبدیلی مکان کے وقت ان کتبوں کی تعظیم کو ملحوظ نہیں رکھا جاتا، اس طرح ان کی بدتعظیمی ہوتی ہے ، براہِ کرم شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بلاشبہ قرآنِ کریم کا نزول عمل کے لیے ہے، نہ کہ سجاوٹ اور برکت کے لیے، اس سے احتراز چاہیے، تاہم اگر قرآنی آیات و کلمات کے نقوش (خواہ کسی کاغذ و دھات پر ہوں یا قالین نما کپڑے وغیرہ پر) کا خوبصورتی سجاوٹ اور خیر و برکت کے لیے کسی گھر ، دفتر ، اسکول یا تجارتی جگہ وغیرہ میں لٹکانا اور اسی طرح سونے یا چاندی سے مزین اور خوبصورت انداز میں لکھن ا، جبکہ ذی روح کی شکل میں نہ ہو ، شرعاً ممنوع بھی نہیں، بلکہ جائز اور درست ہے۔ بشرطیکہ تعظیم ملحوظ رکھی جائے اور یہ کہ جس جگہ ٹی وی چلایا جاتا ہو یا تصویر اور اس قسم کی خرافات ہوں وہاں مذکور عمل سے احتراز لازم اور واجب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : بساط أو غيره كتب عليه "الملك لله" يكره بسطه و استعماله لا تعليقه للزينة قلت : و ظاهر انتفاء الكراهة بمجرد تعظيمه و حفظه علق أو لا ، زين به أو لا، و هل ما يكتب على المراوح و جدر الجوامع كذا ؟ يحرر اھ
و فی الفتاویٰ الشامية : (قوله: مطلقا) أي سواء استعمل أو علق . (قوله: قلت و ظاهره إلخ) كذا يوجد في بعض النسخ أي ظاهر قوله لا تعليقه للزينة .
(قوله: يحرر) أقول : في فتح القدير : و تكره كتابة القرآن و أسماء الله تعالى على الدراهم و المحاريب و الجدران و ما يفرش اھ(1/ 179،178)۔
و فی الفتاویٰ الهندية : رجل أمسك المصحف في بيته ، و لا يقرأ قالوا : إن نوى به الخير و البركة لا يأثم بل يرجى له الثواب ، كذا في فتاوى قاضي خان اھ(5/ 322)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60260کی تصدیق کریں
1     1758
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • درمیان سورہ توبہ سے تلاوت شروع کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورہ فاتحہ کو پیشاب سے لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیات کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کو قطعی الثبوت اور حدیث ظنی الثبوت کیوں کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تفسیرِ ماجدی اور تفسیرِ عثمانی پر تبصرہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • محکمات ومتشابہات اور حروف مقطعات سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • حدیث سے نصِ قرآنی منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بسم اللہ کی جگہ ’’۷۸۶‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کس طرح تجوید سے پڑھ سکتے ہیں -قلب و نظر کی حفاظت کا طریقہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیتوں کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم کو رومن طرز پر لکھنا اور چھاپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • اللہ کا انکار کرنے کی وجہ سے قتل کرنے کے بارے میں کوئی آیت

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بذاتِ خود علم حاصل کیے بغیر ، الھدی انٹرنیشنل و دیگر ویب سسائٹس سےدرسِ قرآن دینا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنِ کریم حفظ کر کے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • سورۃ فاتحہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ’’ض‘‘ کامخرج اور اس کےپڑھنے سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • دورانِ تلاوت عورت کا سر ڈھانپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • گھر میں لگی آگ کے اندر قرآن کریم اور سورۃ یٰس وغیرہ کا جل جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تلاوتِ قرآن کے اختتام پر کن کلمات کا کہنا مسنون ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • کیا زندگی کے تمام مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ہندو کو قرآن پڑھانے اور اس کے ہاتھ میں قرآن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنی آیات اور اسماءِ حسنیٰ کے کتبے گھروں وغیرہ میں بطورِ برکت اور سجاوٹ کے لٹکانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کریم یاد کرکے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآنی آیت یا دیگر اذکار کو بطور فون ٹونز استعمال کرنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورۃ کہف کی آیت نمبر۳۹ ’’لاحول‘‘ کے اضافہ کے ساتھ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
Related Topics متعلقه موضوعات