میں تفسیر کی ایک سلیس سی کتاب کی تلاش میں ہوں ، جو روایتی طورپر اسلام سمجھائے ، نا کہ جدید تفسیر جیسے مودودی کی تفسیر ، سید قطب کی ’’ظل القرآن‘‘ ، میرے ملک میں صرف دو مکمل سیٹ تفسیر کے ملے ہیں جو روایتی تعلیمات پر ہیں، یعنی تفسیر مجیدی اور تفسیر عثمانی۔
کیا آپ مختصر طور پر ان دونوں پر اپنی رائے کا اظہار کرینگے اور ان کے مصنفین کے بارے میں بتائیں گے ؟ اور ان میں کونسی سب سے بہتر ہے اس شخص کے لیے جو دین کے بارے بہت زیادہ نا جانتا ہو ؟ کیا جامعہ کا کوئی کتب کا مرکز ہے؟
’’تفسیرِ ماجدی‘‘ اور ’’تفسیر ِعثمانی ‘‘دونوں بالترتیب مولانا عبد الماجد دریا آبادی اور حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہما اللہ کی ہیں ، اور دونوں اپنے طرز کی بہترین تفسیریں ہیں ، ان کے علاوہ ’’تفسیر معارف القرآن‘‘ مولانا مفتی محمد شفیع صاحب کی ، اور ’’معالم العرفان‘‘، مولانا صوفی عبد المجید صاحب کی ،بھی اس سلسلہ میں قابلِ دید اور نافع ہیں ، لیکن صرف اُردو تفاسیر پر اکتفاء کرنے سے مُراداتِ الٰہیہ تک رسائی متعذر ہے ، اس لیے ایک بار کسی قابل اعتماد اور صحیح العقیدہ عالم سے ترجمہ و تفسیر پڑھنے کے بعد ہی کتبِ تفاسیر سے استفادہ کرنا چاہیے۔ و اللہ أعلم بالصواب