قرآن سے متعلق احکامات

گھر میں لگی آگ کے اندر قرآن کریم اور سورۃ یٰس وغیرہ کا جل جانا

فتوی نمبر :
60119
| تاریخ :
2006-04-21
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / قرآن سے متعلق احکامات

گھر میں لگی آگ کے اندر قرآن کریم اور سورۃ یٰس وغیرہ کا جل جانا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بندہ کو ایک مسئلہ درپیش ہے آپ حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ مسئلہ کی وضاحت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔
(1)۔مسئلہ یہ ہے کہ کچھ دنوں پہلے ہمارا ایک گھر جل کر خاک ہوگیا ، اس گھر میں ایک قرآن پاک اور قاعدہ اور سورۃ یٰس بھی پڑا ہوا تھا ، اس گھر کے جلنے سے قرآن پاک ،سورۃ یٰس وغیرہ بھی جل کر شہید ہوگئے ، تو اب آپ اس مسئلہ کے بارے میں وضاحت فرمائیں کہ قرآن پاک اور سورۃ یٰس کے جل جانے پر کوئی کفارہ و غیرہ لازم ہے یا نہیں؟
(2)۔ اگر کسی شخص نے جنازہ کی نماز غلط پڑھا دی تو کیا اس غلطی کی بنا پر اس میت کو عذابِ قبر ہوتا ہے ؟ اور اگر کسی نے جنازہ کی نماز غلط پڑھا دی تو اب کیا کرنا ہوگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)۔ جب ان متبرک کتب کے جلنے میں سائل کا واقعۃً کوئی عمل دخل نہیں تو اس سے وہ گناہ گار بھی نہیں ہوا اور اس پر کسی قسم کا کفارہ بھی نہیں ، البتہ ندامتِ قلب کے ساتھ توبہ و استغفار کا اہتمام ہو جائے تو بہتر ہے ۔
(2)۔ اگر اس غلط پڑھانے سے مراد درودشریف اور دعا وغیرہ میں غلطی ہوجانا مراد ہو تو اس سے نمازِ جنازہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا بشرطیکہ چار تکبیریں ادا کردی گئی ہوں، ورنہ مکمل تفصیل لکھ کر حکمِ شرعی معلوم کرنے کیلۓ دوبارہ سوال ارسال کردیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر : و رکنھا التکبیرات و القیام و سنتھا ثلٰثة التحمید و الثناء و الدعاء فیھا ذکرہ الزاھدی اھ(2/209)۔
و في المبسوط للسرخسي : (قال): و إذا صلوا على جنازة و الإمام غير طاهر فعليهم إعادة الصلاة لأن صلاة الإمام فاسدة لعدم الطهارة فتفسد صلاة القوم بفساد صلاته و إن كان الإمام طاهرا و القوم على غير طهارة لم يكن عليهم إعادتها لأن صلاة الإمام قد صحت و حق الميت به تأدى فالجماعة ليست بشرط في الصلاة على الجنازة۔
(قال) و إذا أخطئوا القبلة جازت صلاتهم يعني إذا صلوا بالتحري و إن تعمدوا خلافها لم تجز على قياس سائر الصلوات فإنها في وجوب استقبال القبلة كسائر الصلوات اھ(2/ 68)۔
و فی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع : و أما بعد ثلاثة أيام لا يصلى ؛ لأن الصلاة مشروعة على البدن و بعد مضي الثلاث ينشق و يتفرق فلا يبقى البدن و هذا لأن في المدة القليلة لا يتفرق و في الكثيرة يتفرق ، فجعلت الثلاث في حد الكثرة ؛ لأنها جمع و الجمع ثبت بالكثرة ؛ و لأن العبرة للمعتاد و الغالب في العادة أن بمضي الثلاث يتفسخ و يتفرق أعضاؤه اھ(1/ 315)۔
و فی تفسير ابن عطية : قال ذلك قتادة و السدي و الربيع بن أنس و ابن زيد و غيرهم، و قالت جماعة من أهل العلم : لا نسخ في شيء من هذا ، و هذه الآيات متفقات ، فمعنى هذه : اتقوا الله حقّ تقاته فيما استطعتم، و ذلك أن حَقَّ تُقاتِهِ هو بحسب أوامره و نواهيه، و قد جعل تعالى الدين يسرا ، و هذا هو القول الصحيح ، و ألا يعصي ابن آدم جملة لا في صغيرة ولا في كبيرة ، وألا يفتر في العبادة أمر متعذر في جبلة البشر، و لو كلف الله هذا لكان تكليف ما لا يطاق اھ(1/ 483)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60119کی تصدیق کریں
0     1250
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • درمیان سورہ توبہ سے تلاوت شروع کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورہ فاتحہ کو پیشاب سے لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیات کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کو قطعی الثبوت اور حدیث ظنی الثبوت کیوں کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تفسیرِ ماجدی اور تفسیرِ عثمانی پر تبصرہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • محکمات ومتشابہات اور حروف مقطعات سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • حدیث سے نصِ قرآنی منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بسم اللہ کی جگہ ’’۷۸۶‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کس طرح تجوید سے پڑھ سکتے ہیں -قلب و نظر کی حفاظت کا طریقہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیتوں کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم کو رومن طرز پر لکھنا اور چھاپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • اللہ کا انکار کرنے کی وجہ سے قتل کرنے کے بارے میں کوئی آیت

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بذاتِ خود علم حاصل کیے بغیر ، الھدی انٹرنیشنل و دیگر ویب سسائٹس سےدرسِ قرآن دینا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنِ کریم حفظ کر کے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • سورۃ فاتحہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ’’ض‘‘ کامخرج اور اس کےپڑھنے سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • دورانِ تلاوت عورت کا سر ڈھانپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • گھر میں لگی آگ کے اندر قرآن کریم اور سورۃ یٰس وغیرہ کا جل جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تلاوتِ قرآن کے اختتام پر کن کلمات کا کہنا مسنون ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • کیا زندگی کے تمام مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ہندو کو قرآن پڑھانے اور اس کے ہاتھ میں قرآن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنی آیات اور اسماءِ حسنیٰ کے کتبے گھروں وغیرہ میں بطورِ برکت اور سجاوٹ کے لٹکانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کریم یاد کرکے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآنی آیت یا دیگر اذکار کو بطور فون ٹونز استعمال کرنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورۃ کہف کی آیت نمبر۳۹ ’’لاحول‘‘ کے اضافہ کے ساتھ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
Related Topics متعلقه موضوعات