مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ایسا کچھ حقیقت ہے (نعوذباللہ) سورۂ فاتحہ پیشاب سے لکھی جائے تو کچھ ہوسکتا ہے؟
واضح ہو کہ پیشاب یا کسی بھی دوسری نجاست سے سورہ فاتحہ یا قرآنِ کریم کی کوئی دوسری سورت یا آیت لکھنا سخت ناجائز و حرام ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الشامية: تحت (قوله لکن نقل المصنف) اذا سال الدم من انف انسان ولا ینقطع حتی یخشی علیه الموت وقد علم انه لو کتب فاتحة الکتاب او الاخلاص بذلك الدم علی جبهته ینقطع فلا یرخص له فیه۔ الخ (ج1، ص210) ـــــــــــــــــ واللہ اعلم بالصواب