کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موبائل پر تقریباً تمام ٹونز گانوں کے متعلق ہوتی ہیں تو ایسی ٹونز کو ختم کرکے بعض لوگ اذان ،اور دوسرے اذکار اور قرآنی آیات ٹونز کی جگہ منگواتے ہیں اور پھر فون آنے پر قرآن کی آیت سنائی دیتی ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ فون کی اطلاع کیلۓ ٹونز کے طور پر قرآنی آیات کا استعمال کرنا شرعاً کیسا ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں مسئلہ کی وضاحت فرمائیں ۔
سوال میں مذکور غرض کیلۓ کسی متبرک کلمہ یا آیت کی تلاوت ٹونز کی جگہ استعمال کرنے میں بے ادبی کا پہلو نمایاں ہے جس سے بہرحال احتراز لازم ہے، لہٰذا ایسی ٹونز منگوانے یا استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
فی الدرالمختار : و قد كرهوا و الله أعلم و نحوه لإعلام ختم الدرس حين يقرر اه وفی الرد : أما إذا لم يكن إعلاما بانتهائه لا يكره ، لأنه ذكر فيه و تفويض بخلاف الأول ، فإنه استعمله آلة للإعلام و نحوه إذا قال الداخل : يا الله مثلا ليعلم الجلاس بمجيئه ليهيئوا له محلا ، و يوقروه و إذا قال الحارس : لا إله إلا الله و نحوه ليعلم باستيقاظه ، فلم يكن المقصود الذكر أما إذا اجتمع القصدان يعتبر الغالب اھ (6/431)۔